ETV Bharat / state

Water Scarcity in Pathan Pulwama پتھن علاقے میں پینے کے پانی کی قلت، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 5:25 PM IST

ضلع پلوامہ کے پتھن علاقے کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی کی عدم دستیابی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Acute Water Scarcity Irks Pathan Pulwama Residents

پتھن علاقے میں پینے کے پانی کی قلت، لوگوں کو مشکلات کا سامنا
پتھن علاقے میں پینے کے پانی کی قلت، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پتھن علاقے کے باشندوں کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی آبادی کا دعویٰ ہے کہ گزشہ چار ماہ سے انہیں پینے کے پانی سے محروم رکھا گیا جبکہ ہفتے میں ایک یا دو بار ہی محکمہ جل شکتی کی جانب سے پانی کا ٹینکر علاقے میں لوگوں کو پانی فراہم کر رہا ہے جو مقامی آبادی کے لیے بالکل ناکافی ہے۔ Drinking water Scarcity in Pathan Pulwama

پتھن علاقے میں پینے کے پانی کی قلت، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ ماضی میں علاقے کو ایک واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہم کیا جا رہا تھا جبکہ اس کی پائپ لائن میں لیک ہونے کی وجہ سے پورے علاقے میں پانی کی سپلائی بند رکھی گئی ہے اور لوگوں کو مقامی ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی استعمال کرنے سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس مسئلہ کو محکمہ جل شکتی کے افسران کی نوٹس میں کئی بار لایا تاہم اج تک حکام کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’گزشتہ 40 برسوں سے ہمیں ایک واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے پینے کا پانی فراہم کیا جاتا تھا لیکن اب اس پائپ لائن میں کچھ خرابی ہونے کی وجہ سے پورے علاقے کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا جارہا ہے۔‘‘

انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے اور علاقے کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے حولہ سے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: Water shortage in Pulwama : چشمے سوکھ جانے سے پلوامہ میں پانی کی قلت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.