ETV Bharat / state

AAP Press Conference جموں و کشمیر میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 4:56 PM IST

جموں و کشمیر میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ
جموں و کشمیر میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ

پلوامہ میں آج عام آدمی پارٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں مدثر حسن انچارج یوتھ ونگ اور ترجمان جموں و کشمیر، حیات محمد اعجاز ضلع انچارج پلوامہ، فیاض النور نائب صدر پلوامہ اور پارٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ AAP demands immediate Assembly elections in J&K

جموں و کشمیر میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ

پلوامہ (جموں و کشمیر): ضلع پلوامہ میں اج عام آدمی پارٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں مدثر حسن انچارج یوتھ ونگ اور ترجمان جموں و کشمیر، حیات محمد اعجاز ضلع انچارج پلوامہ، فیاض النور نائب صدر پلوامہ اور پارٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدثر حسن جو کہ عام آدمی پارٹی کے انچارج یوتھ ونگ اور ترجمان جموں و کشمیر ہے نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی جموں وکشمیر میں ہر ایک انتخابات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، جموں و کشمیر کی عوام کو انتخابات کے حوالے سے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ بار بار نوٹیفکیشن اجرا کیے جاتے ہیں کہ اب انتخابات جلدی ہوں گے لیکن کوئی پہل نہیں کی جاتی ہے۔ انہوں نے فوری طور پر انتخابات منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی معیشت میوہ صنعت سے ہی چلتی ہے تاہم گورنر انتظامیہ نے پچھلے کئی سالوں کے دوران اس صنعت کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ میوہ جات کے حوالے سے بھی ٹریفک ایڈوائزری جاری کیا کریں تاکہ میوہ بردار گاڑیوں کو آنے جانے میں مشکلات پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti on 370 Abrogation Hearing: امید ہے سپریم کورٹ لوگوں کا ٹوٹا اعتماد بحال کرے گا، محبوبہ


مدثر حسن نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سمارٹ میٹر لگائے جا رہے ہیں جن پر لوگ سراپہ احتجاج ہیں وہی عام ادمی پارٹی بھی سمارٹ میٹر کی تنصیب کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ملازم کی اجرتوں کو واگزار کیا جائے جو پچھلے کام کئی ماہ سے بند پڑی ہے وہی انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے لیے ایک پالیسی بنائی جائے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.