Misbehave with Doctor ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی، انکوائری کمیٹی تشکیل

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 7:06 PM IST

ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی، انکوائری کمیٹی تشکیل

سماجی رابطہ گاہ پر ضلع اسپتال پلوامہ کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں نے خاموش احتجاج درج کرتے ہوئے بدسلوکی کرنے والے مقامی کارپوریٹر کے خلاف کارروائی کا مطابہ کیا تھا۔

ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی، انکوائری کمیٹی تشکیل

پلوامہ: ضلع ہسپتال پلوامہ میں ڈیوٹی کے دوران اسپتال کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے معاملہ کی انکوائری کے لیے پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس حوالہ سے باضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ پانچ رکنی ٹیم کی سربراہی اے ڈی سی پلوامہ کریں گے۔ حکمنامہ میں کمیٹی کو پانچ دنوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع اسپتال میں ایک مقامی کارپوریٹر نے ایک ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ طور بدسلوکی کی تھی جس کا ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔

اسپتال میں موجود عملہ نے اس کے خلاف خاموش احتجاج درج کرنے کے علاوہ پولیس میں تحریری طور شکایت درج کی تھی۔ ڈاکٹروں نے بدسلوکی کرنے والے کارپوریٹر کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ادھر، اسپتال عملہ نے بھی اس واقعہ کے خلاف اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ جموں و کشمیر ڈاکٹرز کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب سے بھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، پلوامہ، کو ایک تحریری طور شکایت دائر کی گئی جس میں انہوں نے ضلع انتظامیہ سے معاملہ کی تحقیقات کرنے اور بدسلوکی کرنے والے کارپوریٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ اسپتال میں ڈاکٹروں کا خاموش احتجاج

ضلع ہسپتال، پلوامہ، کے ڈاکٹروں نے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے ملوث کارپوریٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس ضمن میں اے ڈی سی پلوامہ کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیکر پانچ دنوں کے اندر انتظامیہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انکوائری کمیٹی میں اے ڈی ڈی سی پلوامہ سمیت چیف ایگزیکٹو افسر محمکہ بلدیات، سی ایم او پلوامہ، تحصیلدار پلوامہ بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین بلال احمد راتھر اور اعجاز احمد دھوبی ضلع اسپتال پلوامہ کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.