ETV Bharat / state

CRPF Organised Medical Camp in Pulwama: طبی کیمپ میں ادویات مفت تقسیم

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 6:40 PM IST

’’میڈیکل کیمپس سے غریب لوگوں کو راحت پہنچتی ہے وہیں عوام اور فورسز اہلکاروں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آتی ہے۔‘‘

CRPF Organised Medical Camp in Pulwama: طبی کیمپ میں ادویات مفت تقسیم
CRPF Organised Medical Camp in Pulwama: طبی کیمپ میں ادویات مفت تقسیم

پلوامہ: سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 182 بٹالین نے جنوبی کشمیر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نوپورہ پائین، پلوامہ میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔ CRPF Organised Medical Camp in Pulwamaطبی کیمپ میں مقامی دیہات سے آئے درجنوں مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کیا گیا۔ اسکے علاوہ سی آر پی ایف کی جانب سے ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔

پلوامہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوپورہ، پائین میں طبی کیمپ منعقد

مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کے انعقاد پر فورسز کی سراہنا کی گئی وہیں انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔ 182 Bn CRPF Organised Medical Camp Distributes Medicine ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپس سے غریب اور مفلس عوام کو کافی راحت پہنچتی ہے۔

سی او، دھونڈیال نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے اس سے قبل بھی دور دراز علقوں میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد جا چکے ہیں جبکہ آئندہ بھی اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔ Free Medical Camp in Pulwamaسی او نے بتایا کہ عوام کو راحت پہنچانے کی غرض سے اس طرح کے کیمپس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’میڈیکل کیمپس سے غریب عوام کو راحت پہنچتی ہے وہیں عوام اور فورسز اہلکاروں کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آتی ہے۔‘‘

دریں اثناء، اس موقع پر ایک مقامی خاتون کو سلائی مشین بھی فراہم کی گئی جبکہ سی آر پی ایف کی جانب سے اسکولی بچوں کے ساتھ تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا اور ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

مزید پڑھیں: سی آر پی ایف نے سوپور میں طبی کیمپ کا اہتمام کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.