ETV Bharat / state

Poonch Urs  پونچھ میں سائیں الہی بخش کا عرس پاک

author img

By

Published : May 19, 2023, 3:56 PM IST

Poonch Urs: پونچھ میں سائیں الہی بخش کا عرس پاک
Poonch Urs: پونچھ میں سائیں الہی بخش کا عرس پاک

ضلع پونچھ کے لورن علاقے میں دو دوز تک جاری رہنے والے سائی الٰہی بخش رحمہ اللہ کے عرس پاک پر دور سے آنے والے زائرین کے لیے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ URS of sayee Ilahi Baksh in Poonch Concludes

پونچھ میں سائیں الہی بخش کا عرس پاک

پونچھ (جموں و کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں دور دراز اور پہاڑی علاقہ لورن، بٹل کوٹ میں واقع معروف زیارت گاہ حضرت سائیں الہی بخش رحمت اللہ علیہ کا چھیالیسواں عرس پاک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ دو روز تک جاری رہنے والے عرس پاک میں پونچھ سمیت ملحقہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد نے بلالحاظ مذہب و ملت شرکت کی اور زیارات کی نشاندہی اور تبرکات کی تقسیم سے فیضیاب ہوئے۔

اوقاف اسلامیہ پونچھ کی جانب سے حسب سابق رواں برس بھی لنگر سمیت زائرین کے لیے دیگر انتظامات کیے گئے تھے۔ منتظمین نے بتایا کہ عرس پاک کے ذریعے عوام الناس کو امن و امان، بھائی چارے، پیار و محبت کا پیغام دیا جاتا ہے۔ منتظمین نے دعویٰ کیا کہ ضلع پونچھ سمیت جموں، پنجاب اور دہلی سے بھی زائرین نے عرس پاک میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور زیارت گاہ پر حاضری دیکر ولی کامل کے تئیں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

مولانا جاوید اقبال نعیمی، مقامی امام و خطیب، نے عرس پاک کے حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ عرس دو روز تک جاری رہتا ہے اور مقامی کلیڈر کے مطابق ہر سال 3 اور 4 جیٹھ کو منایا جاتا ہے، جس میں بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و ملت کے لوگ شرکت ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرس کے موقع پرقرآن خوانی، خطمات المعظمات، درود اذکار کے ساتھ ساتھ علماء کرام کے بیانات بھی ہوئے۔ تبرکات کی تقسیم اور اجتماعی فاتحہ خوانی پر عرس کا اختتام ہوا۔

مزید پڑھیں: Mattoo Sahab Urs in Poonch : پونچھ میں پیر سید اطہر شاہ کے عرس کا اختتام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.