ETV Bharat / state

Mattoo Sahab Urs in Poonch : پونچھ میں پیر سید اطہر شاہ کے عرس کا اختتام

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 8:35 PM IST

ضلع پونچھ کے معروف روحانی بزرگ پیر سید اطہر شاہ المعروف متو صاحب کے عرس پاک کے موقع پر خطہ پیر پنجال سمیت صوبہ جموں اور وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ Urs Peer Syed Athar Shah in Poonch

Mattoo Sahab Urs in Poonch : پونچھ میں پیر سید اطہر شاہ کے عرس کا اختتام
Mattoo Sahab Urs in Poonch : پونچھ میں پیر سید اطہر شاہ کے عرس کا اختتام

پونچھ ضلع میں پیر سید اطہر شاہ المعروف متو صاحب کے عرس کا اختتام

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ میں تحصیل حویلی کے سیڑھی چوہانہ علاقے میں روحانی بزرگ پیر سید اطہر شاہ المعروف متو صاحب کے عرس کے موقع پر ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ آستان عالیہ کی جانب دو روز تک ہی عرس کی نسبت سے اجتماعی تقاریب کے انعقاد کا اعلان کیا تھا کہ منتظمین کے مطابق عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کے بعد اس میں ایک دن کی مزید توسیع کی گئی۔

تین روز تک جاری رہنے والے عرس میں قرآن خوانی، ختمات المعظمات، ذکر و اذکار، نعتیہ محافل کے علاوہ علماء کرام نے خصوصی بیانات بھی کئے۔ علاوہ ازیں عرس میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں میں تبرکات بھی تقسیم کیے گئے وہیں دور دراز علاقوں سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

عرس مبارک کے موقع پر خطہ پیر پنجال سمیت صوبہ جموں اور وادی کشمیر کے اضلاع سے بھی عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ باباسید اظہر شاہ ٹرسٹ کے چیئرمین نے بتایا کہ ’’عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر دو روزہ عرس میں ایک دن کی مزید وسعت دی گئی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ عقیدت مندوں کے لیے ٹرسٹ سمیت ضلع انتظامیہ، مختلف محکمہ جات کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے تاہم انہوں نے آستان عالیہ کی جانب جانے والی خستہ حال سڑک کی مرمت کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑک کے باعث عقیدت مندوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: Sultan ul Aarifeen Urs Poonch: سلطان العارفین کا عرس دو روز تک منایا گیا

ٹرسٹ کے ایک اور متولی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حسب روایت عرس پاک کے موقع پر ختمات المعظمات کے علاوہ پرچم کشائی اور مزار شریف کی چادر پوشی بھی انجام دی گئی۔ اجتماعی اور رقت آمیز دعا اور تبرکات کی تقسیم پر پر عرس کا اختام ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.