ETV Bharat / state

SIA Raid in Mendhar: مینڈھر میں ایس آئی اے کا چھاپہ

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 1:45 PM IST

عسکریت پسندوں کی معاونت کے الزام میں ایس آئی اے نے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔

a
a

پونچھ (جموں و کشمیر): اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جمعرات کو سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کے روز ایس آئی اے نے پونچھ کے مضافاتی علاقہ گور سائی نالہ میں عسکریت پسندوں کے ایک معاون کے گھر پر چھاپہ مارا اور وہاں پر مکینوں سے پوچھ تاچھ کے ساتھ ساتھ گھر کو کھنگالا گیا۔

ذرائع کے حوالہ سے معلوم ہوا ہے کہ خورشید احمد ولد نذیر حسین نامی ایک باشندے کے گھر پر ایس آئی اے نے چھاپہ مارا کیونکہ اس کا نام تحقیقات کے دوران سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس سے قبل بھی کئی مرتبہ قومی تحقیقاتی ایجنسی، ریاستی تحقیقاتی ایجنسی اور جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف کی جانب سے مشترکہ طور پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی گئیں۔ تحقیقاتی ایجنسیز کی جانب سے مبینہ طور ٹیرر فنڈنگ یا عسکریت پسند / علیحدگی پسند سوچ کو فروغ دینے کے حوالہ سے درج معاملات یا موصولہ ذرائع / اِن پُٹس کے بعد چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جا گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: NIA Raids In Kashmir کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی اے کے چھاپے مار کاروائیاں

چھاپہ مار اور تلاشی کارروائیوں کے علاوہ ان ایجنسیز کی جانب سے مختلف مقامات خاص کر وادی کشمیر میں حریت رہنماؤں، علیحدگی پسند سوچ کو فروغ دینے یا عسکری گروپس کے ساتھ روابط ہونے کے الزام میں املاک کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔ غیر منقولہ جائیداد خاص کر رہائشی مکانات اور اراضی کو منسلک کرنے کا سلسلہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے ہی شروع کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.