ETV Bharat / state

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک مشکوک نقل و حمل کے بعد تلاشی آپریشن شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 10:57 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر میں مشتبہ افراد کی نقل و حمل کے بعد سکیورٹی فورسز نے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ کئی جنگلات کو بھی محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی کارروائی شروع کی۔Search Operation In poonch

پونچھ: سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مینڈھر سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لیکر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مینڈھر سیکٹر میں ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔


ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر میں مشتبہ افرادکی نقل و حمل کے بعد سکیورٹی فورسز نے رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ کئی جنگلات کو بھی محاصرے میں لے لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن کو وسیع تر اور سنگین تر کرنے کے لئے مزید سیکورٹی فورسز کو روانہ کیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں:

پونچھ میں رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران اسلحہ وگولہ بارود برآمد

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے پونچھ ضلع کے سیری کھاوا علاقے میں ایک او جی ڈبلو کے رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند معاون غلام محمد ولد عبدالغفار کے رہائشی مکان سے ایک پستول ، ایک میگزین اور 5گولیوں کے راؤنڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجو معاون کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.