ETV Bharat / state

Mughal Road Restored تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل دو روز بعد بحال

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 11:50 AM IST

تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل دو روز بعد بحال
تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل دو روز بعد بحال

ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ہفتے کی صبح دو روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوگئی۔ Mughal Road Restored

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ہفتے کی صبح دو روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوگئی۔ بتادیں کہ اس روڈ کو جمعرات کی صبح پیر کی گلی پر بھاری برف باری کے بعد ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ متعلقہ حکام نے روڈ کو بحال کرنے کے لئے مشینری کو کام پر لگا دیا تھا۔ Mughal Road Restored For Traffic

ایک ٹریفک عہدیدار نے کہا کہ مغل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے درماندہ گاڑیوں اور چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Snowfall at Mughal Road تاریخی مغل روڈ دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.