ETV Bharat / state

Snowfall at Mughal Road تاریخی مغل روڈ دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 1:13 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی گلی پر بھاری برف باری ہونے کے باعث مغل روڈ جمعہ کے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ Mughal road closed

تاریخی مغل روڈ دوسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند
تاریخی مغل روڈ دوسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ جمعے کو دوسرے دن بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہے۔ بتادیں کہ اس روڈ کو بھاری برف باری کے باعث جمعرات کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی گلی پر بھاری برف باری ہونے کے باعث مغل روڈ جمعہ کے روز بھی ٹریفک کے لئے بند رہا۔ انہوں نے کہا کہ برف ہٹانے کے لئے مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کو بحال کیا جاسکے۔ Snow Clearance on Mughal Road

ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔ ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز ٹریفک کو منی مرگ سے سری نگر کی طرف روانہ ہونے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mughal Road Update: مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.