ETV Bharat / state

سرکاری سکول میں عام آدمی کا ترنگا لہرانے کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 4:44 PM IST

Poonch Tricolour Controversy: پونچھ میں غیر مجاز شخص نے لہرایا ترنگا، وجہ بتائو نوٹس جاری
Poonch Tricolour Controversy: پونچھ میں غیر مجاز شخص نے لہرایا ترنگا، وجہ بتائو نوٹس جاری

ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں مبینہ طور سرپنچ کو نظر انداز کرکے غیر مجاز شخص کی جانب سے جھنڈ لہرائے جانے پر تنازع شروع ہوا ہے۔ Explanation to School Headmaster over Tricolour Hoisting by unauthorized person

پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ میں تحصیل منڈی کے اڑائی ملکاں مڈل سکول 15 اگست یوم آزادی کے موقع پر مبینہ طور منتخب عوامی نمائندے کو نظر انداز کر کے ایک مقامی شخص کی جانب سے جھنڈ لہرائے جانے پر مقامی سرپنچ نے محکمہ تعلیم کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وہیں اس ضمن میں زونل ایجوکیشن آفیسر نے اسکول انتظامیہ سے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔ Poonch School Flag Controversy

پونچھ میں غیر مجاز شخص نے لہرایا ترنگا، وجہ بتائو نوٹس جاری

سرپنچ حلقہ اڑائی ملکاں محمد اسلم ملک نے پی آر آئی ممبران کو نظر انداز کر کے غیر مجاز شخص کے ترنگا لہرانے کے عمل کو غیر اخلاقی، غیر قانونی اور پی آر آئی ممبران کی تذلیل سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پی آر آئی ممبران نے سبھی پنچ، سرپنچ صاحبان کو ترنگا لہرائے جانے پر مامور کیا تھا تاہم مڈل اسکول انتظامیہ نے اصول و ضوابط اور سرکاری حکمنامہ کو بالائے طاق رکھ کر ترنگے کی بے حرمتی کی ہے۔‘‘ ایک اور پنچ محمد حفیظ نے بھی سکول انتظامیہ پر الزام ٹھہراتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔ Poonch Tricolour Controversy

زونل ایجوکیشن آفیسر منڈی نے کہا کہ انہوں نے وائرل ویڈیو کے بعد فوری طور اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے وضاحت طلب کی ہے۔ زونل ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ انہوں نے فوری طور وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر سے وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری حکمنامہ کے مطابق علاقے کا مقامی پی آر آئی ممبر ہی پرچم کشائی کا حق رکھتا ہے، پنچ یا سرپنچ کی عدم موجودگی کے وقت ہیڈ ماسٹر یا اسکول پرنسپل کو ہی ترنگا لہرانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.