ETV Bharat / state

Buddha Amarnath Yatra پونچھ میں بابا بڈھا امرناتھ یاترا 18 اگست سے شروع

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 4:36 PM IST

buddha-amarnath-yatra-in-poonch-starts-from-18th-august
پونچھ میں بابا بڈھا امرناتھ یاترا 18 اگست سے شروع

پونچھ کے منڈی علاقے میں واقع بھگوان شیو کے نام وقف بابا بڈھا امرناتھ مندر جموں کے قدیم ترین مندروں میں شمار کیا جاتا ہے۔اگرچہ اس مندر میں سال بھر عقیدت مندوں کا آنا جانا رہتا ہے تاہم یاترا کے دوران یاتریوں کی غیر معمولی بھیڑ رہتی ہے۔

پونچھ: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بابا بڈھا امرناتھ یاترا 18 اگست یعنی جمعہ سے شروع ہوگی جس کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بابا بڈھا امر ناتھ یاترا کے لئے جموں سے یاتریوں کا پہلا جھتا جمعہ کو روانہ ہوگا جو ہفتے کی صبح بابا بڈھا امرناتھ کا درشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یاتری جمعرات کو ہی اکھاڑا مندر پونچھ پہنچ جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی یاتریوں کی بھاری تعداد کی آمد متوقع ہے۔

دریں اثنا یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی پونچھ کی قیادت میں سکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے مندر کا دورہ کرکے سکیورٹی بندوسبت کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مندر کے گرد نواح میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور جگہ جگہ پر ناکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

یاتریوں کے لئے دیگر سہولیات کو بھی بھر پور بندوبست کیا گیا ہے۔حکام نے یاتریوں کے لئے موبائل بیت الخلا، لنگر، پانی اور بجلی وغیرہ کا معقول بندو بست کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Buddha Amarnath Yatra: بڈھا امرناتھ یاتریوں کے دوسرے جھتے نے بابا چٹانی کا درشن کیا

قابل ذکر ہے کہ پونچھ کے منڈی علاقے میں واقع بھگوان شیو کے نام وقف بابا بڈھا امرناتھ مندر جموں کے قدیم ترین مندروں میں شمار کیا جاتا ہے۔اگرچہ اس مندر میں سال بھر عقیدت مندوں کا آنا جانا رہتا ہے تاہم یاترا کے دوران یاتریوں کی غیر معمولی بھیڑ رہتی ہے۔ ایک عقیدت مند نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں سال بھر اس یاترا کا انتظار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا آپسی بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ، مندر کے لوگ اور انتظامیہ ہمیشہ کی طرح امسال بھی یاتریوں کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.