ETV Bharat / state

عمر عبداللہ کا مجوزہ دورہ ترال، این سی نے تیاریوں کا لیا جائزه

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 8:52 PM IST

سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کہا کہ بھاجپا الیکشن سے اس لیے یہاں سے بھاگ رہی ہے کیونکہ انہیں ان کی زمین یہاں سے کھسک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ وہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات تو کیا میونسپل الیکشن جیت نہیں سکتے ہے۔Omar Abdullah's Visit Tral

ahead-of-omar-abdullahs-tral-visit-nc-gears-up-preparations
عمر عبداللہ کا مجوزہ دورہ ترال، این سی نے تیاریوں کا لیا جائزه

عمر عبداللہ کا مجوزہ دورہ ترال، این سی نے تیاریوں کا لیا جائزه

ترال:نیشنل کانفرنس کی جانب سے ترال میں یک روزہ ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس کنونشن کی صدارت سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کی، جبکہ اس موقع پر جی ایم کانٹرو، عبدالسلام ملک، علی محمد کے علاوہ ورکروں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔

میٹنگ میں پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دورہ ترال کے متعلق سیر حاصل بحث کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ ترال سب ضلع میں نیشنل کانفرنس کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے آگے آئیں کیونکہ یہی ایک ایسی پارٹی ہے جو جموں وکشمیر کو مصیبت سے بچا سکتی ہے کیونکہ فی الوقت یہاں آفسر شاہی کا دور ہے اور لوگ بنیادی سہولیات کے لیے تڑپ رہے ہیں ۔


وہیں سینیئر لیڈر جی ایم کانٹرو نے ورکرز پر زور دیا کہ وہ آپسی اختلافات کو جگہ نہ دیں اور اس علاقے میں نیشنل کانفرنس کو مضبوط بنانے کے لیے آگے آئیں۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی انتخابات میں لوگوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہے:عمر عبداللہ


میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ عمر عبداللہ کے مجوزہ دورے کو لیکر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں معاملات کو درست کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش کی گی۔ انھوں نے بتایا کہ بھاجپا الیکشن سے بھاگ رہی ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ اب وہ میونسپل الیکشن جیت نہیں سکتے، اسمبلی انتخابات کی بات ہی نہیں ۔
اس موقع پر جی ایم کانٹرو نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ترال میں نیشنل کانفرنس مضبوط ہے اور اس حوالے سے افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.