ETV Bharat / state

Guddu Muslim Driver Arrested یوپی ایس ٹی ایف نے گڈو مسلم کے ڈرائیور کو پکڑ لیا

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 5:16 PM IST

عتیق احمد کے شوٹر گڈو مسلم کی تلاش میں یوپی ایس ٹی ایف نے اڈیشہ کے بارگڑھ ضلع سے ایک شخص کو اٹھایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص گڈو مسلم کی گاڑی چلاتا تھا۔

گرفتار
گرفتار

بارگڑھ: گڈو مسلم کی تلاش میں یوپی ایس ٹی ایف دو دن سے اڈیشہ کے بارگڑھ ضلع میں چھان بین کر رہی تھی۔ ایس ٹی ایف کو اس دوران گڈو مسلم نہیں ملا۔ تاہم ٹیم نے وہاں سے ایک ڈرائیور کو پکڑ لیا ہے جس کا تعلق گڈو مسلم سے بتایا جا رہا ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف جمعرات کو اس کے ساتھ واپس آئی۔

اڈیشہ کے ڈی جی پی سنیل بنسل نے بتایا کہ یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم بارگڑھ ضلع میں آئی تھی۔ یوپی ایس ٹی ایف ایک ملزم کی تلاش میں آئی تھی، جس کے لیے انہوں نے مقامی پولیس سے مدد کی اپیل کی تھی۔ یوپی ایس ٹی ایف نے یہاں دو دن کی تفتیش کے بعد ایک شخص کو اٹھایا ہے۔ جسے یوپی ایس ٹی ایف اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ یہ پولیس کے درمیان بین ریاستی تعاون کے تحت کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے شخص سے پوچھ گچھ کے بعد یوپی ایس ٹی ایف اسے واپس کر دے گی۔

گڈو مسلم مافیا عتیق احمد کے گینگ کا اہم آدمی بتایا جاتا ہے۔ گڈو مسلم بھی 24 فروری کو پریاگ راج میں وکیل امیش پال کے قتل میں شوٹروں کے ساتھ شامل تھا۔

گڈو مسلم امیش پال قتل کیس کے بعد مفرور ہے۔ یوپی پولیس نے مسلم پر پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد بھی وہ پکڑا نہیں جا رہا۔ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عتیق ولد اسد پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اس کے ساتھ محمد غلام بھی مارا گیا۔ 15 اپریل کو عتیق اور اس کے بھائی کے قتل کے بعد پولیس نے گڈو مسلم کی تلاش تیز کردی ہے۔ اس کے تحت یوپی ایس ٹی ایف اڈیشہ کے بارگڑھ ضلع گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.