ETV Bharat / state

Odisha Train Accident ریلوے کے سیفٹی کمشنر نے اوڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثے کی جانچ شروع کی

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 10:45 PM IST

ریلوے کے سیفٹی کمشنر نے اوڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثے کی جانچ شروع کی
ریلوے کے سیفٹی کمشنر نے اوڈیشہ کے بالاسور ٹرین حادثے کی جانچ شروع کی

ریلوے کے سیفٹی کمشنر شیلیش پاٹھک آج بہانگا بازار اسٹیشن پہنچے اور کنٹرول روم، سگنل روم اور جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ کمیشن آزادانہ تحقیقات کر رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی واضح معلومات سامنے آئیں گی۔

بھونیشور: ریلوے کے سیفٹی کمشنر (ساؤتھ ایسٹرن سرکل) شیلیش پاٹھک نے پیر کو اوڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے کی جانچ شروع کردی ہے۔ اس المناک حادثے میں اب تک 275 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ پاٹھک آج بہانگا بازار اسٹیشن پہنچے اور کنٹرول روم، سگنل روم اور جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ریلوے کے سیفٹی کمشنر (ساؤتھ ایسٹرن سرکل) شیلیش پاٹھک نے کہا کہ کمیشن آزادانہ تحقیقات کر رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی واضح معلومات سامنے آئیں گی۔

شیلیش پاٹھک نے اپیل کی کہ ریلوے مسافر، مقامی عوام اور دیگر ادارے حادثے سے متعلق کوئی بھی معلومات فراہم کرنے کے لیے کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کو وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں سی بی آئی کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے بورڈ نے اس معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Balasore Train Accident سوشل میڈیا پر اوڈیشہ ٹرین حادثہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش، پولیس نے لیا سخت نوٹس

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ الیکٹرانک انٹر لاکنگ سسٹم میں مداخلت ہوئی ہے، جس کے بعد یہ حادثہ ہوا، اس لیے اس کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ دریں اثناء بارگڑھ میں آج علی الصبح ایک پرائیویٹ سیمنٹ کمپنی کی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.