ETV Bharat / state

نہرو پر شیوراج سنگھ کا متنازع بیان

author img

By

Published : Aug 11, 2019, 10:12 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 'سابق وزیراعظم جواہر لال نہرو نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 لگا کر جرم کا ارتکاب کیا۔'

شیوراج سنگھ چوہان

انہوں نے کہا کہ 'نہرو نے پہلی غلطی یہ کی کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران اس وقت جنگ بندی کا اعلان کیا جب بھارتی فورسز جموں و کشمیر سے پاکستانی دراندازوں کو نکال رہی تھیں جس کی وجہ سے اس حصے کا ایک تہائی حصہ ہی ( پاکستان کے زیر انتظام کشمیر) بچا تھا۔'
دوسری غلطی یہ کی کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 نافذ کر دیا۔ ایک ملک میں دو ترنگا، دو آئین اور دو سربراہ کیسے ہوسکتے ہیں۔ کیا یہ ناانصافی نہیں تھی لیکن یہ ملک کے خلاف جرم تھا۔'
حال ہی میں پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا گیا اور جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔

نہرو نے آرٹیکل 370 لگا کر جرم کیا :شیوراج سنگھ چوہان

جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک کو جموں و کشمیر اور دوسرے کو لداخ کر دیا گیا ہے۔ دونوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی ہوگی جبکہ لداخ بغیر اسمبلی کے مرکزی حکومت کے تحت رہے گا۔

Intro:Body:Conclusion:

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.