ETV Bharat / state

Three Naxalites killed گڑھ چرولی میں پولیس اور نکسلیوں کے مابین تصادم، تین نکسلی ہلاک

author img

By

Published : May 1, 2023, 7:44 AM IST

مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں پولبس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں تین نکسلی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ان نکسلیوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

گڑھ چرولی : مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں اتوار کو پولیس کے ساتھ تصادم میں دلم کمانڈر سمیت تین نکسلی ہلاک ہوگئے۔ ایک افسر نے اس انکاؤنٹر کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انکاؤنٹر ضلع کے کیدمارا جنگل میں شام سات بجے کے قریب ہوا۔ گڑھ چرولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نیلوتپل نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نکسلیوں کے پیریملی اور آہیری ڈالم کے ارکان مانے راجارام اور پیریملی آرمڈ پوسٹ کے درمیان جنگلاتی علاقے میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس کی سی 60 فورس کی دو یونٹ کو پرہتا سے جنگلاتی علاقے میں تلاشی مہم کے لیے روانہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران نکسلیوں نے پولیس پر گولی چلائی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ ایس پی نے بتایا کہ انکاؤنٹر کے بعد جائے وقوعہ سے تین نکسلیوں کی لاشیں، ہتھیار اور دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت پیریملی دلم کے کمانڈر بٹلو مداوی کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ دیگر دو کی شناخت پیریملی دلم کے واسو اور اہیری دلم کے سری کانت کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مداوی اس سال 9 مارچ کو طالب علم سائی ناتھ نروٹے کے قتل کے ساتھ ساتھ ویسامنڈی اور الینگا میں سڑک کی تعمیر کے آلات کو نذر آتش کرنے کے دو واقعات میں بھی اہم ملزم تھا جو فروری اور مارچ میں پیش آئے تھے۔ افسر نے بتایا کہ علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ بتا دیں کہ چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہونے والے 10 پولیس اہلکاروں میں سے پانچ نے نکسل ازم چھوڑ کر پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس، بستر ریجن، سندرراج پی نے بتایا تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل جوگا سوڈھی (35)، منا کدتی (40)، کانسٹیبل ہری رام منڈاوی (36)، جوگا کاواسی (22) اور خفیہ کانسٹیبل راجورام کراتم (25) پہلے نکسلائٹ کے طور پر سرگرم تھے خود سپردگی کے بعد انہوں نے پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Three Naxalites Killed: پولیس نے تین نکسلیوں کو ہلاک کردیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.