ETV Bharat / state

Mumbai Train ممبئی کے لوکل ٹرین مسافرین میں 20 فیصد کی کمی

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 3:48 PM IST

مالی سال 2019-2020 کے مقابلے میں، مارچ 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں روزانہ 14.39 لاکھ کم مسافروں نے لوکل ٹرینوں کا سفر کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: ممبئی کے زندگی یا لائف لائن مانی جانے والی لوکل ٹرینوں کی خدمات حاصل کرنے والے مسافروں کے کووڈ سے پہلے اور بعد کے اعداد و شمار میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، تقریباً 20 فیصد یومیہ کمی واقع ہوئی جوکہ محکمہ ریلوے کے لیے تشویش ناک بات ہے۔ذرائع کے مطابق جیسے مالی سال 2019-2020 کے مقابلے میں، مارچ 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں روزانہ 14.39 لاکھ کم مسافروں نے شہر کی لائف لائن کا سفر کیا۔ ، ماہرین نے اسے وبائی امراض سے متاثرہ دور دراز کے کام اور ٹرانسپورٹ کی ترجیحات میں تبدیلیوں کو قرار دیا۔

جبکہ مسافروں نے مالی سال_21 2020 میں 76.34 لاکھ یومیہ سفر کیا ۔ماہرین کا خیال تھا کہ دور دراز کے کام، نقل و حمل کے نئے طریقوں اور نجی گاڑیوں نے لوکل ٹرینوں کا بوجھ اتار دیا ہے۔سنٹرل ریلوے کے اعدادوشمار کے مطابق21 20-20 میں اوسطاً 41.47 لاکھ لوگوں نے روزانہ لوکل ٹرینوں کے ذریعے سفر کیا اور مالی سال 23 20میں یہ تعداد 6.09 لاکھ کم ہو کر 35.38 لاکھ رہ گئی۔ ویسٹرن ریلوے مالی سال 2020 میں روزانہ 34.87 لاکھ مسافروں کو لے جاتی تھی، لیکن 2022_2023 میں مسافروں کی تعداد 8.30 لاکھ سے گھٹ کر 26.57 لاکھ رہ گئی۔ مجموعی طور پر،سینٹرل ریلوے اور ویسٹرن ریلوے میں یومیہ 14.39 لاکھ مسافروں کی کمی دیکھی گئی۔ ذرائع کے مطابق اگر نمبروں کا حساب ٹکٹوں کی فروخت، آمدنی اور اسٹیشنوں پر مسافروں کی اوسط تعداد کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Aurangabad Railway Station Inspection مسافر سہولت کمیٹی کے ارکان نے اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.