ETV Bharat / state

SRK Group Welcome Film Pathan ایس آر کے یونیورس گروپ فلم پٹھان کے ریلیز ہونے پر پُرجوش

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 2:32 PM IST

ایس آر کے یونیورس گروپ فلم پٹھان کے ریلیز ہونے پر پُرجوش
ایس آر کے یونیورس گروپ فلم پٹھان کے ریلیز ہونے پر پُرجوش

اورنگ آباد شہر میں فلم پٹھان کے ریلیز ہوتے ہی شاہ رخ خان کے مداحوں میں کافی جوش نظر آیا۔ اس موقعے پر ایس آر کے یونیورس گروپ کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی فلم کا گذشتہ چار برسوں سے انتطار کررہے تھے۔ Film Pathan Released

ایس آر کے یونیورس گروپ فلم پٹھان کے ریلیز ہونے پر پُرجوش

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پچھلے دو مہینوں سے ایس آر کے یونیورس گروپ پٹھان فلم کے ریلیز ہونے کی تیاریاں کر رہا تھا. ایس آر کے یونیورس گروپ نے اورنگ آباد شہر کے مختلف سینماگھروں میں پہلے دن کے سبھی شو کے ٹکٹ بک کئے ہیں۔ ساتھ ہی فلم شروع ہونے سے پہلے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا کیک کاٹا گیا اور سینیما ہال کے باہر آتش بازی کی گئی۔
شاہ رخ خان کی پٹھان فلم آج سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے، جس کے لیے اورنگ آباد کے ایس آر کے یونیورس گروپ نے شہر کے مختلف سنیما گھروں میں 1000 سے زائد ٹکٹس بک کئے ہیں تاکہ شاہ رخ خان پٹھان فلم کا فرسٹ ڈے فرسٹ شو دیکھ سکیں۔ ضلع کے ایس آر کے یونیورس گروپ کے اراکین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے پٹھان فلم کے جشن کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اس دوران شاہ رخ خان کے مداحوں نے شاہ رخ خان کی پٹھان فلم کی فوٹو والی ٹی شرٹ بنائی، کیک کا آرڈر دیا اور کئی سارے سینما ہال کے پہلے دن کے ٹکٹس بک کئے اور آتش بازی کے لئے پٹاخے منگوائے آئے۔

مزید پڑھیں:۔ Pathaan Movie Row فلم پٹھان کے خلاف بھاگلپور میں ہندو تنظیموں کا احتجاج
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی پٹھان فلم کے پہلے دن شاہ رخ خان کے چاہنے والوں نے پٹھان فلم کی ٹی شرٹس پہن کر سنیما ہال پر پہنچے اور فلم شروع ہونے سے قبل سنیما گھر کے باہر زبردست آتش بازی کی اور فلم کا فوٹو کیک کاٹا، ساتھ ہی شاہ رخ خان کے مداحوں نے اپنی ٹی شرٹس کے پیچھے لکھ رکھا تھا 'موسم بلاک بسٹر ہو چکا ہے'۔ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان دیکھنے والوں میں کافی جوش و خروش نظر آیا۔ ایس آر کے یونیورس گروپ کے اراکین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم کا پچھلے چار سال سے انتظار تھا لیکن اب پٹھان فلم ریلیز ہوئی ہے تو وہ بہت پُرجوش ہیں۔ آپ کو بتادے کہ کچھ دن پہلے ہی پٹھان فلم کو لے کر کئی سارے سوالات ہندو تنظیموں کی جانب سے اٹھائے گئے تھے لیکن دھیرے دھیرے ان کے سوالات ختم ہوگئے اور پٹھان فلم ریلیز ہو گئی۔ اورنگ آباد شہر میں پٹھان فلم کے پہلے دن ہی سارے سینما گھر فل ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.