ETV Bharat / state

Sanjay Raut نڈا جہاں جاتے ہیں بی جے پی ہار جاتی ہے، سنجے راؤت کا طنز

author img

By

Published : May 17, 2023, 7:59 PM IST

شیو سینا (ادھو) پارٹی کے سنیئر رہنما سنجے راوت نے جے پی نڈا پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ وہ جہاں جاتے ہیں بی جے پی ہار جاتی ہے۔ ان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے راؤت پرکڑی تنقید کی

نڈا جہاں جاتے ہیں بی جے پی ہار جاتی ہے،سنجے راؤت کا طنز
نڈا جہاں جاتے ہیں بی جے پی ہار جاتی ہے،سنجے راؤت کا طنز

ممبئی:بی جے پی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جہاں ایک طرف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے دوسری طرف کانگریس نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سلسلے میں سنجے راوت نے ناسک میں میڈیا کو بتایا کہ جے پی نڈا کرناٹک میں اپنی پارٹی کے لئے انتخابی مہم چلانے میں مصروف رہے لیکن ان کی پارٹی ہار گئی۔ اب وہ مہاراشٹر آئے ہیں۔ ہم ان کا استقبال کرتے ہیں۔ وہ جہاں جاتے ہیں وہاں بی جے پی ہار جاتی ہے۔

نڈا آج سے مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔اس کے دوران وہ ریاستی بی جے پی لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات اگلے برس ہونے والے ہیں۔ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر کو نشانہ بناتے ہوئے راوت نے دعویٰ کیا کہ پارٹیاں بدلنا ان کا مشغلہ اور پیشہ بھی ہے ریاست میں ایسی کوئی جماعت نہیں جس کے وہ رکن نہ تھے۔ گزشتہ برس مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والے شیو سینا تنازعہ پر اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے 11 مئی کو کہا کہ وہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو بحال نہیں کر سکتی کیونکہ انہوں نے اعتماد کے ووٹ کا سامنا کئے بغیر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایکناتھ شندے سمیت شیوسینا کے 16 باغی ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وہ انسداد انحراف قانون کے تحت نااہلی کی درخواستوں کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔اسپیکر نارویکر سے کہا کہ وہ زیر التواء معاملے کو 'مناسب مدت' میں فیصلے کریں۔شیوسینا ممبران اسمبلی کو نوٹس جاری کئے جانے کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر راؤت نے دعویٰ کیا کہ نوٹس نارویکر نے بھیجے ہیں نہ کہ اسپیکر کے ذریعہ نارویکر گزشتہ چند دنوں میں جس طرح میڈیا سے بات کر رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قانون کی حکمرانی کو پامال کرنے کے لئے آئین کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Imtiaz Jaleel بلدیاتی انتخابات میں مجلس، مہاوکاس آگھاڑی میں شامل ہوسکتی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.