ETV Bharat / state

Tushar Gandhi On Bhide سنبھا جی بھڑے نے گاندھی جی کے بارے میں ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا، تشار گاندھی

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 5:14 PM IST

گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی نے کہا کہ بھڑے نے گاندھی جی کے بارے میں ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا۔ ساتھ ساتھ اب ان کے والدین کے بارے میں بھی کہا جو کہ بیحد شرمناک ہے۔ اُنہیں باپو سے نفرت ہے۔ باپو کی دشمنی ان کے ماں باپ کو برا بھلا کہ کر نکالی جارہی ہے اور مسلمانوں کو ان سے جوڑنے کا مطلب یہ ہی کہ اُن کے نظریہ سے کوئی بھی مسلمان اچھا نہیں ہو سکتا اسلئے جسے بھی کچھ کہنا ہے اُس کی مشابہت مسلمانوں سے کردی جائے گی۔

سنبھا جی بھڑے کی زبان ہے اور آواز آر ایس ایس کی ہے:تشار گاندھی
سنبھا جی بھڑے کی زبان ہے اور آواز آر ایس ایس کی ہے:تشار گاندھی

ممبئی: بھڑے کی زبان ہے اور آواز آر ایس ایس کی ہے، یہ بات گاندھی جی کے پڑپو تے تشار گاندھی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ فون پر ہوئی بات چیت میں کہا۔ فی الحال تشار گاندھی امریکہ میں قیام پزیر ہیں۔ اُنہوں نے اپنی بات چیت میں کہا کہ بھڑے جیسے لوگ آر ایس ایس سے آتے ہیں اور گاندھی جی کا قتل بھی اسی نظریہ کے لوگوں نے کیا تھا۔

بھڑے نے گاندھی جی کے بارے میں ناشائستہ الفاظ کہا۔ اُس کے ساتھ ساتھ اب ان کے والدین کے بارے میں بھی کہا جو کہ بیحد شرمناک ہے۔ اُنہیں باپو سے نفرت ہے باپو کی دشمنی ان کے ماں باپ کو برا بھلا کہ کر نکالی جارہی ہے اور مسلمانوں کو ان سے جوڑنے کا مطلب یہ ہی کہ اُن کے نظریہ سے کوئی بھی مسلمان اچھا نہیں ہو سکتا اسلئے جسے بھی کچھ کہنا ہیں اُس کی مشابہت مسلمانوں سے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کی جانب سے کارروائی کو لیکر تشار گاندھی نے کہا کہ بی جے پی میں موجود لوگ کہاں سے آتے ہیں۔ ان کے نظریے کیا ہیں وہ آر ایس ایس سے وابستہ لوگ ہیں اس لئے ان کے دور اقتدار میں ان پر کارروائی کرنا مشکل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھڑے تو بھاڑے کا ٹٹو ہے، آر ایس ایس کا ٹول کٹ ہے۔ اُسے جو اسکرپٹ دی جاتی ہے وہ وہی کریگا۔

مزید پڑھیں:Imtiyaz Jaleel on Sambhaji Bhide: 'سمبھاجی بھڑے اور اجمل قصاب میں کوئی فرق نہیں'

جس مہاراشٹر میں خواتین کے حقوق کو لیکر بڑی بڑی باتیں کی جاتی ہیں اُس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مہاراشٹر میں خواتین کی کوئی عزت نہیں ہے۔ ہم گاندھی جی کے گھر والے ہیں،حکومت کے سامنے ایسی جہالت کی باتیں ہو رہی ہیں حکومت خاموش ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.