ETV Bharat / state

Web Series Scam 2003 تیلگی پر بنی ویب سیریز کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگانے سے انکار

author img

By

Published : Dec 25, 2022, 7:16 AM IST

جعلی اسٹامپ پیپر گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ عبدالکریم تیلگی پر مبنی ویب سیریز اسکیم 2003 کو ممبئی کی سول عدالت نے ٹیلی کاسٹ پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ Scam 2003 Web Series based on Telgi

تیلگی پر بنی ویب سیریز کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگانے سے انکار
تیلگی پر بنی ویب سیریز کے ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگانے سے انکار

ممبئی: مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کی سول عدالت نے اسٹامپ پیپر گھپلے کے ماسٹر مائنڈ عبدالکریم تیلگی پر ویب سیریز کے ٹیلی کاسٹ پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ تیلگی کی بیٹی اور داماد نے فلمساز ہنسل مہتا، پروڈکشن کمپنی اپلاؤز انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم سونی کو 'اسکیم 2003 - دی کیوریئس کیس آف عبدالکریم لالہ تیلگی' نامی ویب سیریز کی 'اسٹریمنگ، ائیرنگ پروموشن، ڈائریکشن، مارکیٹنگ اور ریلیز' کرنے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ Stamp Paper Scam Convict Abdul Karim Telgi

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ تیلگی نے اپنی زندگی کے دوران خیراتی کاموں میں حصہ لیا اور دلت بچوں کی تعلیم کو اسپانسر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسٹاک مارکیٹ کے اسٹاک بروکر ہرشد مہتا پر ایک ویب سیریز دیکھی تھی اور ویب سیریز کے اختتام پر ایک ٹیزر تھا کہ فلمساز تیلگی کی زندگی پر ایک اور ویب سیریز لے کر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جذباتی طور پر صدمے میں ہیں اور اگر ویب سیریز ٹیلی کاسٹ ہوئی تو ان کے بچوں کی زندگیوں پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، جو معاشرے میں عزت کے ساتھ نہیں رہ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Centre Bans Pakistan-Based OTT Platform بھارتی حکومت نے پاکستانی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پابندی عائد کردی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویب سیریز مبینہ طور پر ایک خاص ناول پر مبنی ہے اور اسے پڑھنے کے بعد انہیں لگتا ہے کہ کتاب میں غلط اور گمراہ کن معلومات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد آج زندہ نہیں ہیں لیکن ان کا بچہ ہونے کے ناطے ان کی عزت و آبرو کی حفاظت کرنا ان کا فرض ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور بالغ شہری ہونے کے ناطے یہ ان کا فرض ہے کہ وہ مردہ شخص کے حقوق کا تحفظ کریں۔ تیلگی کا انتقال سال 2017 میں ہوا تھا۔ اسے سال 2006 میں کروڑوں روپے کے جعلی اسٹامپ پیپر گھپلے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.