ETV Bharat / state

'مہاراشٹر میں بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائے'

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 9:17 PM IST

ویڈیو کانفرنسنگ
ویڈیو کانفرنسنگ

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان تمام مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائے جو بیرون ممالک سے آ رہے ہیں۔

کورونا وائرس مہاراشٹر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اپنے اثرات دکھا رہا ہے۔

برطانیہ سے کورونا کی دوسری لہر ظاہر ہونے کے بعد ریاست میں حفظ ماتقدم کے طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنی سرکاری رہائش گاہ ورشا پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہونے والی میٹنگ میں کورونا ویکسین کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ بیرون ملک سے مہاراشٹر میں آنے والے مسافروں کو قرنطین کرنے کا عمل جاری رکھا جائے۔

انہوں نے اس طرح کی ہدایت چیف سکریٹری کو دیتے ہوئے ایجنسیوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ برطانیہ سے واپس آنے والے مہاراشٹر کے 8 مسافروں میں پائے جانے والے نئے کورونا کی علامات کے پیش نظر زیادہ محتاط رہیں۔

اس موقع پر وزیر صحت راجیش ٹوپے اور ٹاسک فورس کے ڈائریکٹر ششانک جوشی بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل تھے۔ مرکزی حکومت سے موصول ہونے والی کورونا ویکسین کا عمل اب شروع ہوگا۔

اس سلسلے میں ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ براہ راست برطانیہ سے ممبئی آنے والے مسافروں کو اصول کے مطابق قرنطینہ کے لئے ایئرپورٹ بھیج دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے یہ بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ مسافر دوسری ریاستوں کے ہوائی اڈوں پر لینڈنگ کے ذریعے مہاراشٹر پہنچ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کا پتہ لگانامشکل ہوجاتا ہے۔

مرکزی حکومت کو ان ایئرپورٹ سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو قرنطین کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت سے گزارش کی جائے گی کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو الگ ہی رکھا جائے اور اگر انہیں مہاراشٹر روانہ کیا جارہا ہے تو ان کی تفصیلات مہاراشٹر حکومت کو مہیا کی جائیں ۔

مزید پڑھیں:اورنگ آباد میں جاب میلے کا اہتمام

وزیر اعلی نے کہا کہ ویکسینیشن کے بعد کسی قسم کے منفی اثرات ہونے کی صورت میں علاج کے لئے تیار رہیں۔

علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی رہنمائی کے لئے ایک ٹاسک فورس جیسا میکانزم تشکیل دیا جانا چاہئے۔

انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف صحت کے اداروں میں ویکسین لگانی چاہئے۔

ممبئی میونسپل کمشنر آئی ایس ڈاکٹر چہل، پرنسپل سیکریٹری ، محکمہ صحت پردیپ ویاس نے کورونا مخالف ڈوز پلانے کی تیاریوں کو تفصیل سے پیش کیا۔

چیف سیکریٹری سنجے کمار، وزیر اعلی کے پرنسپل ایڈوائزر اجوئے مہتا، وزیر اعلی کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری آشیش کمار سنگھ، چیف منسٹر کے پرنسپل سیکریٹری وکاس کھڑگ، سیکریٹری میڈیکل ایجوکیشن سوراو وجے، ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ایڈیشنل کمشنر سریش کاکانی، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن نے شرکت کی۔

تتیا راؤ لہانے وغیرہ بھی اس میٹنگ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شامل ہو کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.