ETV Bharat / state

پردھان منتری اجولا گیس یوجنا، دھوئیں سے نجات کا وعدہ دھواں بن کر اُڑ گیا

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 1:14 PM IST

'صاف ایندھن بہتر زندگی' اس نعرے کے ساتھ مودی حکومت نے سنہ 2016 میں پردھان منتری اجولا گیس اسکیم کو متعارف کروایا تھا اس وعدے کے ساتھ کہ ملک کی خواتین کو چولہے کے دھوئیں سے نجات دلائی جائے گی، تاہم کیا واقعی خواتین کو چولھے سے نکلنے والے دھوئیں سے نجات مل گئی، نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے حقائق جاننے کی کوشش کی ہے۔ پیش ہے یہ خصوصی رپورٹ ۔۔۔

pradhan-mantri-ujjwala-gas-yojana-fails-on-ground
پردھان منتری اجولا گیس یوجنا دھوئیں سے نجات کا وعدہ دھواں بن گیا

ضلع اورنگ آباد کے اجنتا تعلقہ میں واقع اندرا نگر جھو نپڑپٹی کی ساکن عائشہ شیخ ان خوش نصیب خواتین میں شامل ہیں جنہیں سنہ 2019 میں اجولا گیس یوجنا اسکیم کے تحت مفت میں گیس کنکشن دیا گیا تھا۔

اورنگ آباد میں ہوئی ایک باوقار تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عائشہ شیخ کو آٹھ کروڑواں گیس کنکشن ملا تھا اور وزیراعظم نریندر مودی نے عائشہ کو ملکی قرار دیا تھا اور عائشہ کو بھی پتہ لگا کے اب ان کے دن بدل جائیں گے گھر بچوں کی تعلیم اور روزگار کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ لیکن دیڑھ سال بعد جب نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے عائشہ کے حالات جاننے کی کوشش کی تو کچھ بھی نہیں بدلا جس دھوئیں سے نجات کا وعدہ کیا گیا تھا غربت اور مفلسی کی مار اس وعدے کی مذاق اڑاتی نظر آئی۔

پردھان منتری اجولا گیس یوجنا دھوئیں سے نجات کا وعدہ دھواں بن گیا

اجنتا کی جھونپڑی میں رہنے والی عائشہ کھیت میں مزدور ہے۔ ان کے شوہر دینی اداروں کے لیے چندہ جمع کرتے ہیں کرائے کا مکان اور پانچ بچوں کی کفالت تعلیم اور روزمرہ کی ضروریات کیسے پوری ہوتی ہوگی اس کا صرف اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے۔

ایسے حالات میں اجولا گیس یوجنا اسکیم کے نام پر عائشہ کی تصاویر اخبارات کی زینت بنی بڑے بڑے پوسٹر آویزاں کیے گئے اس وعدے کے ساتھ کے تمہارا مستقبل سنور جائے گا۔ لیکن اخبارات اور پوسٹر کی زینت بننے والی عائشہ شیخ آج اس قابل بھی نہیں ہے کہ سات سو بیس روپے کا گیس سلنڈر خرید سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.