ETV Bharat / state

PM Modi visit وزیراعظم مودی کا مہاراشٹر اور گوا کا دورہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 1:54 PM IST

PM Modi visit
PM Modi visit

وزیراعظم نریندر مودی 26 اکتوبر کو ریاست مہاراشر اور گوا کا دورہ کریں گے جہاں مختلف پروگرامس میں شرکت کے علاوہ ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح بھی کریں گے۔ PM Modi will visit to two states on 26th Octber

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 26 اکتوبر بروز جمعرات مہاراشٹر اور گوا کا دورہ کریں گے۔ اس دوران مودی شری سائی بابا مندر میں پوجا کریں گے۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر نے دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی گوا کا بھی دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ گوا میں 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

  • PM Modi to visit Maharashtra and Goa on 26th October

    The PM will perform pooja and darshan at Shri Saibaba Samadhi Temple, Shirdi and inaugurate the new Darshan Queue Complex at the temple. During his visit to Maharashtra, the PM launch multiple development projects worth about… pic.twitter.com/rVTH24ED2d

    — ANI (@ANI) October 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزارت عظمی کے دفتر کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق مودی مندر کے احاطے میں بنی نئی جگہوں کا بھی افتتاح کریں گے تاکہ عقیدت مندوں کے درشن کے لیے قطار میں کھڑے ہو سکیں۔ مہاراشٹر کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم ریاست میں تقریباً 7500 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز اور افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم مودی گوا میں مرگاؤ کے پنڈت جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق وزیر اعظم مودی دوپہر ایک بجے کے قریب احمد نگر ضلع کے شرڈی پہنچیں گے۔ یہاں وہ شری سائی بابا سمادھی مندر میں پوجا کریں گے۔ وہ مندر میں درشن کی نئی قطار کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہاں ایک جدید عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ جس میں عقیدت مندوں کے لیے آرام دہ ویٹنگ روم کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: مرکزی حکومت نے کئی فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کا بوجھ کم کیا: مودی

اس نئی عمارت میں دس ہزار سے زائد عقیدت مندوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس میں ایئر کنڈیشنڈ عوامی سہولیات جیسے کلاک روم، ٹوائلٹ، بکنگ کاؤنٹر، پرساد کاؤنٹر، معلوماتی مرکز وغیرہ کا انتظام ہے۔ اس نئے درشن کیو کمپلیکس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نے اکتوبر 2018 میں رکھا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی شرڈی میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہاں وہ صحت، ریل، سڑک اور تیل جیسے شعبوں میں تقریباً 7500 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.