ETV Bharat / state

history of India partition ملک تقسیم کی تلخ یادوں پر اورنگ آباد میں تصویری نمائش کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 12:39 PM IST

ملک بھر میں جوش و خروش كے ساتھ پچھتر واں یوم آزادی كا جشن منانے كا سلسلہ جاری ہے اسی درمیان اورنگ آباد شہر میں بھارت كی تقسیم كی تلخ یادوں سے متعلق تصویری نمائش كا اہتمام كیا گیا جس كا مقصد اس وقت كی پریشانیوں اور مصیبتوں كو منظر پر لانا تھا ۔history of India partition

India partition
India partition

ملك كی تمام ریاستوں میں 75 یوم آزادی كا جشن جوش وخروش كے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ملك كی دوسری ریاستوں كی طرح مہاراشٹر كے اورنگ آباد میں بھی آزادی كا امرت مہوتسو كے مد نظر مختلف ثقافتی تقریبات كے اہتمام كا بھی سلسلہ جاری ہے ۔photo exhibition regarding history of India partition


اسی درمیان مرکزی حکومت کی ایما پر اورنگ آباد کے ٹاون ہال میں بٹوارہ دیوس کے نام سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں آزادی سے قبل کی خبروں اور تصاویر کی بنیاد پر باون تصویریں آویزاں کیں گئیں ہیں۔ مجاہد آزادی کے ہاتھوں اس تصویری نمائش کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پرمختلف شبعوں سے تعلق ركھنے والی مشہور شخصیات موجود تھیں۔اس نمائش میں چودہ اگست سن انیس سو سینتالیس کی باون فوٹوز کو شامل کیا گیا ہے

افتتاحی تقریب کے بعد گنے چنے افراد ہی نمائش دیکھنے پہنچے، شہریان نے مرکز کے اس اقدام پر کچھ یوں تبصرہ کیا.اسکول ٹیچر یاسر صدیقی نے کہاكہ اورنگ آباد میں جو تصویروں کے ذریعہ جو نمائش رکھی گئی ہے ۔اس میں تصویروں کے ذریعہ بتایا جا رہا ہے کہ ملک کے بٹوارے کے وقت اتنے ہندو اور سکھ مارے گئے تھے اس سلسلے میں بیان نہیں كیا جا سكتا ہے ۔اس وقت كے وائسرائے نے جو کیا تھا یہ غلط تھا اور سبھی لوگ اس کے خلاف ہی تھے ۔ہندو مسلم اتحاد ضروری ہے جب ہندو مسلم اتحاد کی بات کریں گے تو مُلک ترقی کرے گا ۔اگر ہم اس طرح بٹوارے کی بات کریں گے تو مُلک ایک بار پھر تقسیمِ ہوں گا جو ہمارے لئے ہی ناقابل برداشت چیزیں ہے۔

یہ بھر پڑھیں:seminar on Importance of Independence پارک سائٹ کینیز گروکل میں"آزادی کی اہمیت"پر سمینار

محسن احمد خان نے کہا کہ ملک میں ہندو مسلمان کے درمیان ایک طرح کی نفرت پیدا کرنے کے لئے اس طرح كی نمائش كا اہتمام كیا جا رہا ہے ۔ایك طرف آزادی كا امرت مہااتسو منانے كی بات كی جا رہی ہے دوسری طرف اس طرح كی نمائش كا اہتمام كیا جا ریاہے ۔ اس سے سماج میں كیا پیغام جائے گا۔ ہم کو یوم فتح (victory day)منایا چاہیے اور اُس وقت ہم نے فتح حاصل کی ہے اور ہمارے جو بڑے بزرگوں نے آزادی کے لیے اپنی جان قربان کی تھی ان سب باتوں كو منظر عام پر لانے كی كی ضرورت ہے۔ اس مُلک سے جسے جانا تھا وہ لوگ چلے گئے ہیں ۔ جن لوگوں کو اس مُلک میں رہنا تھا وہ یہاں پر ہیں ۔وہ یہاں ہی پیدا ہوئے اور انہیں اسی مٹی میں مرنا ہے ۔یہ مُلک ہمارا ہے۔ جو لوگ نفرت کی باتیں کر رہے ہیں، مُلک کے بٹوارے کی بات کر رہے ہیں ہندو مسلم کی باتیں کر رہے ہیں یہ لوگ ہی مُلک کے اصل دشمن ہیں۔

ملک کے بٹوارے کی خونی تاریخ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، یہ ایشیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ تھا لیکن موجودہ حکومت جس انداز میں اسے پیش کر رہی ہے، اس پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.