ETV Bharat / state

اورنگ آباد: شراب کنٹینر حادثہ کا شکار، لوگ بوتلیں لوٹنے کے لیے ٹوٹ پڑے

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 2:05 PM IST

شراب کنٹینرحادثہ کا شکار
شراب کنٹینرحادثہ کا شکار

اورنگ آباد سے ممبئی جا رہا شراب کا کنٹینر بیجاپور تحصیل کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس سے پہلے کہ پولیس موقع پر پہنچتی، لوگ شراب کی بوتلیں لوٹنے کے ٹوٹ پڑے اور شراب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ لیکن اسی وقت کچھ لوگوں نے ہمدردی دکھاتے ہوئے کنٹینر کے ڈرائیور کو بیجاپور کے سرکاری اسپتال میں علاج کے لیے بھیجا۔

اورنگ آباد ممبئی ہائی وے پر بیجاپور تحصیل کے کرنج گاؤں کے قریب شراب کنٹینر اور ٹرک کے بیچ تصادم ہو گیا۔ اس کے بعد شراب سے بھرا کنٹینر کا ایک حصہ پوری طرح ٹوٹ گیا اور شراب کی بوتلیں سڑک پر گر گئیں جس کے بعد بوتلوں کی لوٹ مچ گئی۔

شراب کی بوتلیں لوٹنے میں مصروف


حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے۔ لیکن پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مقامی لوگ شراب کی بوتلیں لے کر فرار ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے لوگ شراب کے ڈبے لے کر جارہے ہیں ۔

حادثہ کے تھوڑی ہی دیر کے بعدکنٹینر شراب سے خالی ہو گیا۔

اس حادثہ میں کنٹینر کا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ تاہم شراب لوٹنے میں مصروف لوگوں نے زخمی ڈرائیور کی طرف توجہ نہیں دی۔ شراب سے بھری بوتلیں جمع کرنے میں مصروف رہے۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک

دو تین افراد نے ڈرائیور کی مدد کی اور اسے علاج کے لئے بیجاپور کے سرکاری اسپتال میں بھیج دیا۔

ابھی تک اس معاملے کے تحت کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.