ETV Bharat / state

کورونا ویکسن کو لیکر عوام میں خدشات، ٹیکہ اندازی مہم متاثر

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 2:09 PM IST

کورونا ٹیکہ کاری کو لے کر عوام میں خدشات پائے جارہے ہیں، جس کا اثر اب ٹیکہ اندازی مہم پر نظر آرہا ہے۔

people-express-concern-over-taking-the-covid-19-vaccine-affect-on-vaccination-campaign
کورونا ویکسن کو لیکر عوام میں خدشات، ٹیکہ اندازی مہم متاثر

کورونا ویکسین کی ٹیکہ اندازی کے دوسرے مرحلے میں برائے نام افراد شامل ہو رہے ہیں۔ حکومت کا دعوی ہےکہ کورونا ویکسین پوری طرح سے محفوظ ہے اور کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

اورنگ آباد میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کی ڈین ڈاکٹر نلنی یلیکر کے مطابق مہم کے پہلے روز 70 سے زائد طبی عملے کے ارکان کو ٹیکے لگائے گئے ، جن میں سے تین افراد معمولی طور پر متاثر ہوئے تھے، اور دوسرے مرحلے میں 50 سے زائد افراد کو ٹیکہ لگوانا تھا لیکن محض 14 افراد نے ہی اس سے استفادہ کیا ہے۔

کورونا ویکسن کو لیکر عوام میں خدشات، ٹیکہ اندازی مہم متاثر

تاہم ریاست کے وزیر صحت اور طبی ماہرین کا دعویٰ ہیکہ یہ ویکسین خالص دیسی ہے اور اس کے مضر اثرات نہ کے برابر ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.