Ashura 2022:ممبئی میں مقامات مقدسہ سے جڑی اشیا کی نمائش

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 9:30 AM IST

نمائش

ممبئی میں بڑے پیمانے پر عاشورہ کا جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں ملک اور بیرون ممالک سے زائرین اور اہل تشیع کی آمد ہوتی ہے،کورونا کے سبب پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جسکی وجہ سے جلوس اور عزاداری کا سلسہ تھام گیا تھا۔Exhibition of sacred objects by Ameer Hussain Mirza on the occasion of Ashura Day

یوم عاشورہ کے موقع پر ہر سال امیر حسین مرزا مقدس مقامات سے منسلک تبرکات کی نمائش کے لئے بھارت کے مختلف شہروں میں جہاں اہل تشیع کی اکثریت ہوتی ہے یا عاشورہ کا جلوس بڑے پیمانے پر نکالا جاتا ہے وہاں مقدس مقامات سے جڑی اشیا نمائش کا اہتما م کرتے ہیں،رواں برس انہوں نے مقدس اشیاء کے نمائش کے لئے ممبئی انتخاب کیا ہے،امیر حسن کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جو مقامات مقدسہ کی زیارت کا ارادہ تو رکھتے ہیں لیکن کسی سبب وہ پہنچنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

نمائش

Exhibition of sacred objects by Ameer Hussain Mirza on the occasion of Ashura Day

انہوں ن کہا کہ ایسے لوگ جو مقدس مقامت کی زیارت سے محروم رہتے ہیں ان کے لئے خیمہ لگا کر وہ نمائش کا اہتمام کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر واقع مقدس مقامات جیسے خیمہ گاہ حسینی کی گنبد کا پرچم،حضرت عباسؓ کی قبر پر موجود پرچم، حضزرت علی مرتضیؓ کی قبر مبارک کے پرچم، جنت البقیع میں موجود حضرت فاطمہؓ کی قبر مبارک کی مٹی،کاظمین کا پرچم ،مسجد کوفہ، ہنانہ کے پتھر،شہید کربلا سے جڑی جانکاریاں سمیت متعدد مقامت سے جڑی اشیا کو نمائش کے لئےرکھا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:Muharram 2022: ممبئی میں عاشورہ کے موقع پر بارہ لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع

واضح رہے کہ ممبئی میں بڑے پیمانے پر عاشورہ کا جلوس کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں ملک اور بیرون ممالک سے زائرین اور اہل تشیع کی آمد ہوتی ہے،کورونا کے سبب پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جسکی وجہ سے جلوس اور عزاداری کا سلسہ تھام گیا تھا،تاہم اب حکومت نے 2 برس بعد پابندیوں کی بندشیں کھول دیں تو عزداری کرنے اور محرم کی مجالس کا اہتمام پھر سے کیا جارہا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.