ETV Bharat / state

'کسی کو بھی بھارت سے نکالنا آسان نہیں'

author img

By

Published : Feb 3, 2020, 1:30 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:05 AM IST

'کسی کو بھی بھارت سے نکالنا آسان نہیں'
'کسی کو بھی بھارت سے نکالنا آسان نہیں'

شیوسینا کے رہنما و رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا کہ 'بی جے پی کے رہنماؤں کے بیانات کے باوجود کسی کو بھی بھارت سے نکالنا آسان نہیں ہے۔'

سنجے راوت نے کہا کہ 'بی جے پی کے لوگ جو بھی کہتے ہیں، بھارت سے کسی کو بھی باہر نکالنا آسان نہیں ہے۔'

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ 'شہریت ترمیمی قانون ملک سے باہر نکالنے کے لیے نہیں ہے اور اس کا مقصد شہریت دینا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ کتنے لوگوں کو سی اے اے کے تحت شہریت ملے گی، لاکھوں افراد ایسے ہیں جن کے پاس مکان نہیں ہے، ہم دیکھیں گے کہ سی اے اے کے تحت شہریت حاصل کرنے والوں کے لیے حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ متعدد سرکاری عہدیداروں کے پاس پیدائشی سرٹیفکٹ نہیں ہے لہذا کیا انہیں باہر نکال دیا جائے گا؟ ہندو اور مسلمان دونوں وہاں ہیں (جن کے پاس پیدائشی سرٹیفکٹ نہیں ہے)۔'

شاہین باغ میں فائرنگ کے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ 'حکومت اس طرح کا ماحول چاہتی ہے۔ اگر حکومت چاہے تو ، وہ اس کو ختم کرسکتی ہیں'۔

یکم فروری کو دہلی کے شاہین باغ میں کپل گجر نامی شخص نے فائرنگ کردی ، جہاں گذشہ برس دسمبر سے احتجاج جاری ہے۔ تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا اور اتوار کے روز اسے دہلی کی ایک عدالت میں پیش کیا جس نے اسے دو دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔

Intro:Body:

id


Conclusion:
Last Updated :Feb 29, 2020, 12:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.