ETV Bharat / state

Nawab Maliks Custody Extended ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں نواب ملک کی حراست میں 14 دن کی توسیع

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 4:05 PM IST

Nawab Maliks Custody Extended
Nawab Maliks Custody Extended

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے اور سابق وزیر نواب ملک کو عدالت سے ابھی تک راحت نہیں ملی ہے۔ ان کی تحویل میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس لیے ان کی حراست 17 اپریل تک بڑھا دی جائے گی۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے رکن اسمبلی اور سابق وزیر نواب ملک کو عدالت نے ابھی تک کسی بھی طرح کی راحت دینے سے انکار کیا ہے اور انہیں ضمانت نہیں مل سکی ہے۔ عدالت کی اجازت سے 17 اپریل تک ان کی عدالتی حراست میں توسیع کردی گئی ہے۔ ملک اس وقت ممبئی میں واقع کرلا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 3 اپریل 2023 کو این سی پی ایم ایل اے اور سابق وزیر نواب ملک کی عدالتی حراست میں توسیع کر دی گئی ہے۔ عدالت نے ان کی حراست میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔ نواب ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں گردے کا عارضہ ہے، میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دے دی ہے، نواب ملک پر ٹیرر فنڈنگ ​​کا الزام لگایا گیا ہے۔ بدنام زمانہ ملزم اور ممبئی دھماکوں کیس کے ملزم داؤد کے ساتھ ان کے مبینہ روابط بتائے گئے ہیں۔ نواب ملک پر مختلف قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ عدالت نے ملک کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا ہے کیونکہ ملک اسپتال میں داخل ہیں تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اراضی کے حوالے سے عدالت میں ان کے خلاف بددیانتی کے ثبوت موجود ہیں، جس کے تحت ان کے خلاف درخواست کی گئی ہے کہ ان کو ضمانت نہ دی جائے، نواب ملک کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس کی وجہ سے وکلا نے ان کی جانب سے ضمانت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔ کیونکہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ تاہم عدالت نے انہیں کوئی ضمانت نہیں دی۔ بلکہ عدالت نے 14 دن کی تحویل میں توسیع کر دی ہے۔ جس کی سماعت جج راہول روکڑے کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں ہوئی۔ شندے فڑنویس حکومت نے الزام لگایا کہ ملک نے داؤد ابراہیم کی جائیدادیں خریدیں۔ اس میں نواب ملک پر خرد برد کا الزام ہے، اصل الزام ٹیرر فنڈنگ ​​ہے، بتایا گیا ہے کہ اس کیس کی آئندہ سماعت 17 اپریل کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.