ETV Bharat / state

Mumbai Police Appeals to Visitors: ممبئی پولیس کی زائرین سے اپیل، طغیانی کے دوران حاجی علی درگاہ جانے سے گریز کریں

author img

By

Published : May 3, 2022, 3:44 PM IST

ملک بھر میں عید جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ تو وہیں عید کے موقع پر ممبئی میں واقع حاجی علی درگاہ میں زائرین کا ہجوم رہتا ہے، اس کے مد نظر پولیس نے عوام اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ طغیانی کے دوران حاجی علی درگاہ پر حاضری دینے سے گریز کریں۔ مقررہ اوقات میں ہی درگاہ میں حاضری کی اجازت ہے۔Mumbai Police Appeals to Visitors

ممبئی پولیس کی زائرین سے اپیل، طغیانی کے دوران حاجی علی درگاہ جانے سے گریز کریں
ممبئی پولیس کی زائرین سے اپیل، طغیانی کے دوران حاجی علی درگاہ جانے سے گریز کریں

ممبئی: ممبئی پولیس نے عید کے موقع پر مساجد اور خانقاہوں حاجی علی اور ماہم درگاہ پر سخت حفاظتی انتظامات کا دعویٰ کیا ہے۔ حاجی علی درگاہ پر عید کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات اور طغیانی کے دوران درگاہ بند کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ طغیانی کے اوقات بارہ بجے سے شام چار بجے تک درگاہ کے راستہ میں سمندر ی طغیانی کےسبب زائرین کا داخلہ ممنوعہ ہوگا۔Mumbai Police Appeals to Visitors اس کے لئے درگاہ انتظامیہ نے پہلے ہی طغیانی کے اوقات جاری کیے ہیں۔ سمندر میں مد و جزر کے دوران درگاہ کا رخ نہ کرنے کی پولیس نے اپیل کی ہے۔

آستانہ حاجی علی پر طغیانی کے دوران آستانہ کا داخلی اور باہری دروازہ بند رہے گا۔ اس لئے زائرین سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ بند کے اوقات میں درگاہ پر حاضری دینے سے گریز کریں۔ حاجی علی پر عید الفطر کے تین دن تک ہجوم اور زائرین کا اژدہام رہتا ہے۔ اس لئے یہاں پولیس نے اضافی بندوبست اور سخت حفاظتی انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس نے عوام اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ طغیانی کے دوران حاجی علی درگاہ پر حاضری دینے سے گریز کریں۔ مقررہ اوقات میں ہی درگاہ میں حاضری کی اجازت ہے۔ اس کا خیال زائرین کو رکھنا ہو گا عید پر زائرین کا اژدہام خانقاہوں بالخصوص حاجی علی پر رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Eid-al-Fitr 2022: بھارت کے ساتھ ساتھ برصغیر میں آج منائی جارہی ہے عید الفطر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.