ETV Bharat / state

ممبئی پولیس کی چائنیز مانجھا فروشوں کے خلاف سخت کارروائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 8:46 PM IST

ممبئی پولیس کی چائنز مانجا فروشوں کے خلاف سخت کارروائی
ممبئی پولیس کی چائنز مانجا فروشوں کے خلاف سخت کارروائی

Mumbai Police Action Chinse Manja ممبئی پولیس کی جانب سے چائنیز مانجھا فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چائنیز مانجھا عام آدمی کے لئے جان لیوا ہے۔ اس کی خرید و فروخت پر مکمل طور پر پابندی ہے۔ لوگوں کو اس ممنوعہ مانجھے کی خرید و فروخت سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ممبئی پولیس کی چائنز مانجا فروشوں کے خلاف سخت کارروائی

ممبئی: چائنیز مانجھے کے ساتھ پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کی گئی ہے باوجود لوگ اس مانجھے کی خرید و فروخت بڑی لاپرواہی سے کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے یہ مانجھا لوگوں کے لیے دن بدن مہلک ثابت ہورہا ہے۔

ممبئی پولیس کے ایک کانسٹیبل سمیر جادھو اس جان لیوا مانجھے کے اس وقت شکار ہوگئے جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر ڈنڈوشی سے ورلی میں اپنے گھر جا رہے تھے واکولا فلائی اوور کے قریب ایک پتنگ باز نے اُن کا گلا کاٹ دیا۔جادھو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ نہیں بچ سکے۔

اس واردات کے بعد بھی ممبئی کے لوگوں نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ جس کی وجہ سے، ویسٹرن ہائی وے پر اپنے دو پہیہ گاڑی پر سفر کرنے والے بائک سوار جالیندر بھگوان نیمانے زخمی ہوگئے۔ فی الحال ان واقعات کو دیکھیں تو واضح ہوتا ہے کہ ممبئی پولیس نے ممبئی کی بھنڈی بازار میں موجود ان دوکانوں کو زبانی تحریری وارننگ دی ہے۔ یہاں چائینیز مانجھا اب کسی بھی دوکان پر نہیں فروخت کیا جاتا لیکن کئی ایسے لوگ چوری چھپے فروخت کر رہے ہیں کیونکہ ممبی میں ہونے والے حادثات اس بات کی نشاندھی کرتے ہیں۔

یہ مانجھا انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ شیلیش مہتا نے بتایا کہ وہ گزشتہ 20 برسوں سے جانوروں اور پرندوں کی جان بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ زیادہ تر وہ جنوبی ممبئی میں خدمات فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں آئی جے فیسٹیول میں عوام کا جم غفیر

مہتا نے کہا کہ ہر برس مکر سنکرانتی پر جنوبی ممبئی میں تقریباً 3 ہزار پرندے مارے جاتے تھے لیکن اس بار یہ تعداد کم ہے۔ اس کی بڑی وجہ پولیس کی کارروائی ہے۔ ممنوعہ مانجھا فروخت کرنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل ممبئی پولیس نے جو فراہم کے وہ بھی حیران کردینے والی ہے۔ 25 دسمبر سے 14 جنوری تک ممبئی بھر میں 92 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور پولیس نے 57 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 1,43,240- روپے کی نقدی بھی ضبط کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.