ETV Bharat / state

ممبئی: کورونا خدشات کے مدنظر ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ بند کر دئے

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 9:31 AM IST

Updated : Apr 10, 2021, 9:39 AM IST

لوکمانیہ تلک ٹرمینس، کلیان، تھانہ، دادر اور سی ایس ٹی ایم اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔ پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی سب سے بڑی وجہ اسٹیشنوں پر لگاتار بڑھتی بھیڑ بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کورونا ہدایات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

کورونا خدشات کے مدنظر ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ بند کردیئے
کورونا خدشات کے مدنظر ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ بند کردیئے

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔ ریاستی حکومت نے جمعہ کی رات 8 بجے سے پیر کی صبح 7 بجے تک دو دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سخت قوانین اور پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد دوبارہ اپنے اپنے گاوں کی جانب جانا شروع کر دی ہے۔ چھوٹے تاجر اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ پریشانی کا شکار ہورہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے خوف کے سبب ممبئی سے مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ مدھیہ پردیش، اترپردیش اور بہار سے ممبئی میں کام کرنے آنے والے مزدوروں نے اپنی ریاستوں میں واپس جانا شروع کر دیا ہے۔ مزدوروں کا ایک بہت بڑا ہجوم ممبئی سینٹرل اور دادر ریلوے اسٹیشنز میں نظر آرہا ہے۔ ایسی صورتحال میں وسطی ریلوے نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اس کے تحت لوکمانیہ تلک ٹرمینس، کلیان، تھانہ، دادر اور سی ایس ٹی ایم اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔ پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی سب سے بڑی وجہ اسٹیشنوں پر لگاتار بڑھتی بھیڑ بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کورونا قواعد کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔

روز بروز مزدوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مدنظر ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی فروخت کو ہی بند کر دیا ہے۔ لوکمانیہ تلک ٹرمینس (کرلا)، کلیان، تھانہ، دادر اور چھترپتی شیواجی مہاراج اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت کو اگلے احکامات تک بند کر دیا گیا ہے۔


دوسری جانب 15 اپریل سے اترپردیش میں پنچایت کے انتخابات ہو نے جا رہے ہیں۔ کچھ لوگ کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی غرض سے بھی اپنے اپنے گاوں کو واپس جا رہے ہیں۔ اسی طرح مغربی بنگال میں بھی ان دنوں انتخابات چل رہے ہیں۔ ممبئی میں بنگال کے لوگوں کی بھی بہت بڑی تعداد آباد ہیں۔ انتخابات میں عوام کی ایک بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لئے بنگال جا رہی ہے۔ انہی اسباب کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کی بہت بڑی تعداد ریلوے اسٹیشنوں کا رخ کر رہی ہیں۔

ان کو پلیٹ فارم تک پہنچانے کے لئے بھی بڑی تعداد میں اسٹیشنوں پر لوگ آجاتے ہیں۔ اس لئے ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت بھی 50 روپے تک کر دی ہے لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ مسافروں کی اتنی بڑی تعداد ہونے کے بعد بھی ریلوے کی جانب سے صرف اور صرف 40 سے 45 ٹرینیں ہی چلائی جا رہی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ کم ٹرینیں اور زیادہ تعداد میں لوگ۔ کچھ دن پہلے وسطی ریلوے نے بھیڑ کو دیکھتے ہوئے 5 خصوصی ٹرینیں شروع کیں لیکن اس کے باوجود بھیڑ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کی وجہ سے ریلوے کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Last Updated :Apr 10, 2021, 9:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.