ETV Bharat / state

Brand Ambassador of Anjuman Islam Orphanage مفتی انس اور ثنا خان انجمن اسلام یتیم خانہ کے برانڈ ایمبیسیڈر

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 7:43 PM IST

انجمن اسلام کے چیئرمین ڈاکٹر ظہیر قاضی نے شمال مغربی ممبئی کے ورسوا میں واقع انجمن اسلام یتیم خانہ کے لیے سابق اداکارہ ثنا خان اور اُن کے شوہر مفتی انس کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کااعلان کیا ہے۔ Mufti Anas and Sana Khan

Brand Ambassador of Anjuman Islam Orphanage
مفتی انس اور ثنا خان انجمن اسلام یتیم خانہ کے ایمبیسیڈر

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مشہور تعلیمی ادارے انجمن اسلام کی برانچ ورسوا یتیم خانہ کے لیے ثنا خان اور انکی بیوی ثنا خان کو برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا۔ اس بات کا اعلان انجمن اسلام کے چیئرمین ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تعلیمی ترقی اور ترویج کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے۔ Brand Ambassador of Anjuman Islam Orphanage

ڈاکٹر ظہیر قاضی نے اس موقع پر کہا کہ جنگ آزادی میں سبھی کا حصہ رہا ہے اور 75 سال مکمل کرلینا ایک اہم ترین مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء سے ہی انجمن اسلام کے بانیوں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا اور بھارت کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ جن میں جسٹس بدرالدین طیب جی بامبے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے تھے۔ مجاہد آزادی مصطفیٰ فقیہہ، معین الدین حارث، بیرسٹر عبدالرحمن انتولے بھی انجمن اسلام کے صدر رہ چکے ہیں۔ Anjuman Islam Versova Yateem Khana

واضح رہے کہ مفتی انس اور ثنا خان نے یوم آزادی کی پرچم کشائی اور تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔ انہوں نے مہمان بنائے جانے پر مسرت کا اظہار کیا تھا اور کہا کہ تعلیمی بیداری مہم میں حصہ لینا وقت کی ضرورت ہے۔

مفتی انس نے کہا کہ انجمن اسلام جیسے تعلیمی، سماجی اور ثقافتی ادارے میں یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہو کر وہ کافی جذباتی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس تقریب میں مدعو کرنے اور ورسوا یتیم خانہ کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے پر ڈاکٹر ظہیر قاضی کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں انجمن اسلام کے جملہ عملے کے ساتھ عہدیداران اور معززین بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.