ETV Bharat / state

Hotel Controversy مرین پلازہ ہوٹل تنازع، حبیب ٹرسٹ نے کورٹ سے قانونی لڑائی لڑنے کی ٹھانی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 1:16 PM IST

ممبئی کے مرین لائنس علاقے میں واقع مرین پلازہ ہوٹل ان دنوں تنازع کا شکار ہے۔ یہ ہوٹل حبیب ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہے۔ اس لیے ٹرسٹ نے ممبئی پولیس سے شکایت کی کہ ہوٹل پر ایک شخص نے قبضہ کرلیا ہے۔ اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرین پلازہ ہوٹل تنازع،حبیب ٹرسٹ نے کورٹ سے قانونی لڑائی لڑنے کی ٹھانی
مرین پلازہ ہوٹل تنازع،حبیب ٹرسٹ نے کورٹ سے قانونی لڑائی لڑنے کی ٹھانی

مرین پلازہ ہوٹل تنازع،حبیب ٹرسٹ نے کورٹ سے قانونی لڑائی لڑنے کی ٹھانی

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے مرین لائنس علاقے میں موجود مرین پلازہ ہوٹل ان دنوں تنازع کے سبب موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ہوٹل حبیب ٹرسٹ کا الزام ہے کہ ہوٹل میں قابض ایک شخص نے جوکہ لیز ختم ہوجانے کے بعد بھی قابض ہے۔ وہ ہوٹل خالی نہیں کرنا چاہتا۔ سرفراز چرانیہ حبیب ہسپتال ٹرسٹ کے مینیجنگ ٹرسٹی ہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرسٹ کی ملکیت ہے۔ ہم اس کے لیے قانونی لڑائی لڈیں گے۔ کیا کوئی لیز پر لینے والا شخص لیز ختم ہوجانے کے بعد مالک بن جاتا ہے؟ ہم اس ملکیت کو بچائیں گے، اس کے لیے ہر ممکن لڑائی لڑیں گے۔

اس تنازع میں کورٹ میں ٹرسٹ نے یہ بھی بتایا کہ جو شخص لیز پر تھا وہ اپنے مراسم انڈرولڈ ڈان داؤد ابراہیم کے اہل خانہ اور چھوٹا شکیل سے بھی بتاتا ہے۔ یہ آڈیو کلپ ٹرسٹ کے چیئرمین جاوید شراف نے ای ٹی وی بھارت کو دی ہے۔ ایک اور آڈیو کلپ میں اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ ممبا دیوی کے رکن اسمبلی امین پٹیل نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی ہے اور اسے بہت ہی کم قیمت پر دینے کے لیے کہتے ہیں۔۔ یہی نہیں پٹیل نے اپنی بات چیت میں کہا کہ اُنہیں بھی اس سلسلے میں کئی جگہوں سے کال آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Politics of Shivaji Park دسہرہ ریلی کو لیکر دادرعلاقے کے شیواجی پارک پر سیاست تیز

ہم نے اس بارے میں ٹرسٹ کی ملکیت پر قابض ہونے والے رحیم مریڈیہ سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن اُنہوں کوئی جواب نہیں دیا۔ اس بارے میں مرین ڈرائیو کے سنیئر پی آئی نیلیش باگل نے کہا کہ ہم نے اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر نہیں درج کی۔ یہ آڈیو پرانی ہے اور ایڈیٹ کی ہوئی ہے۔ پہلے ہم نے ٹرسٹ کے خلاف جبراً قبضہ حاصل کرنے کی ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس معاملے میں چارج شیٹ داخل ہوئی۔ کئی ملزمین کے خلاف گرفتاری کی وارنٹ جاری ہوئی اور ملزمین مفرور بتائے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.