ETV Bharat / state

Politics of Shivaji Park دسہرہ ریلی کو لیکر دادرعلاقے کے شیواجی پارک پر سیاست تیز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 7:38 PM IST

ممبئی میونسپل کارپوریشن کو ممبئی کے مشہور شیواجی پارک میں سالانہ دسہرہ ریلی کے انعقاد کے لیے شیوسینا کے دونوں گروپ سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ بال ٹھاکرے نے ممبئی کے دادر علاقے کے شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی کے کا آغاز کیا تھا، تاکہ پارٹی اور کارکنان کے بیچ میں تعلقات مضبوط اور مستحکم رھیں۔ Politics of Shivaji Park

Etv Bharat دسہرہ ریلی کو لیکر دادرعلاقے کے شیواجی پارک پر سیاست تیز
Etv Bharat دسہرہ ریلی کو لیکر دادرعلاقے کے شیواجی پارک پر سیاست تیز

ممبئی: ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو ممبئی کے مشہور شیواجی پارک میں سالانہ دسہرہ ریلی کے انعقاد کے لیے شیوسینا کے دونوں گروپ سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کے ایک افسر نے دی ہے۔ شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے نے ممبئی کے دادر علاقے کے شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی کے کا آغاز کیا تھا، تاکہ پارٹی اور کارکنان کے بیچ میں تعلقات مضبوط اور مستحکم رھیں۔
ایک افسر نے کہا کہ بی ایم سی کو یکم اکتوبر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی زیر قیادت شیو سینا کے ایم ایل اے سدا سرونکر سے ایک درخواست موصول ہوئی تھی۔ 7 اکتوبر کو شیوسینا کے مرکزی دفتر (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے) سے دوسری درخواست موصول ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی کے انعقاد کے لیے دو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جسکے بعد سالانہ دسہرہ ریلی پر سیاست تیز ہو گئی ہے۔
دسہرہ کا تہوار اس برس 24 اکتوبر کو ہے، شیو سینا کے حریف گروپ نے جس کی قیادت شندے اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کی تھی۔ اس کے لیے گزشتہ سال شیواجی پارک میدان میں سالانہ دسہرہ ریلی کے انعقاد کی اجازت کی درخواست دی تھی۔ میونسپل کارپوریشن نے امن و امان کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں گروپوں کو منظوری دینے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:


اس کے بعد، بامبے ہائی کورٹ نے شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والے گروپ کو پچھلے برس ستمبر 2022 میں 5 اکتوبر کو شیواجی پارک میں اپنی سالانہ دسہرہ ریلی منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔ شندے گروپ نے گزشتہ برس باندرہ کرلا کمپلیکس کے ایم ایم آر ڈی اے میدان میں اپنی ریلی کا اہتمام کیا تھا۔ 2012 میں جب بال ٹھاکرے کا انتقال ہوا تو ان کی آخری رسومات شیواجی پارک میں ہی ادا کی گئی۔ جس کی وجہ سے شیو سینا کے کارکنان شیواجی پارک کو 'شیو تیرتھ' کہتے ہیں۔ یہاں بال ٹھاکرے کی یادگار سمادھی بھی بنائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.