ETV Bharat / state

مالیگاؤں: کانگریس کو لگا جھٹکا، شیخ آصف این سی پی میں شامل

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 8:33 PM IST

former MLA Asif shaikh joins NCP
former MLA Asif shaikh joins NCP

شہر مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کانگریس چھوڑ کر راشٹر وادی کانگریس پارٹی(این سی پی) میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔

کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے گزشتہ ماہ ہی پارٹی کو الوداع کہہ دیا تھا اور اب انہوں نے ممبئی میں واقع این سی پی کے صدر دفتر میں باقاعدہ طور پر پارٹی مین شمولیت اختیار کر لی۔

اس موقع پر کے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل، ضلع ناسک کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل، سمیر بھجبل کے علاوہ این سی پی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

اس دوران اجیت پوار نے جب آصف شیخ سے سوال کیا کہ آپ کس قسم کا فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تب شیخ آصف نے کہا کہ میرے شہر اور میری قوم کا فائدہ ہوجائے بس یہی میں چاہتا ہوں۔

نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے مزید کہا کہ آصف شیخ نے جو پندرہ نکاتی مطالبات پیش کئے ہیں اسے جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپریل ماہ میں راشٹروادی کے تمام وزراء کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ لے کر ان مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اجیت پوار نے کہا کہ مالیگاؤں میں روڈ راستوں کی تعمیر، تعلیم کے مسائل مزدوروں کے مسائل، روزگار کے مسائل پاورلوم کے مسائل، پولس ڈپارٹمنٹ سے منسلک عوامی مسائل اوبی سی سمیت تمام مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا کے خاتمے کے بعد حالات بہتر ہوتے ہی ہم مالیگاؤں کا دورہ کریں گے اور این سی پی میں شمولیت پر شیخ آصف کا شکریہ ادا کریں گے کہ انہوں نے کام کرنے والی سیکولر پارٹی کو منتخب کیا۔

اس کے علاوہ این سی پی کے سینئر رہنما چھگن بھجبل نے کہا کہ 'آصف شیخ میں کام کرنے کا جذبہ اور لگن ہے انہوں نے جب کانگریس سے استعفیٰ دیا ہے تب ہی ہم نے پارٹی ہائی کمان سے مشورہ کیا تھا کہ ایک ایسے شخص کو این سی پی میں شامل کیا جانا جو ایم ایل اے رہ چکا ہو اور ایم ایل اے شپ کے دوران اس کا کام اور ماضی بھی شاندار ہو۔

اس دوران بھجبل نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ فرقہ پرست طاقتیں کرسی کے بغیر ایسے تڑپ رہی ہیں جیسے بنا پانی کے مچھلی تڑپتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہرگز ڈریں گے نہیں۔

اس کے بعد شیخ آصف نے خطاب میں کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی پالیسی اور شرد پوار کی سرپرستی میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑنے کے لیے مہاراشٹر کے مسلمان این سی پی کو مضبوط کریں۔

اس دوران شیخ آصف کے ساتھ یوسف سیٹھ نیشنل، عتیق کمال، سغیر ٹریکٹر والا اور شاہد ریشم والا سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.