ETV Bharat / state

Maha Govt To Introduce Love Jihad Law مہاراشٹر حکومت کی اسمبلی میں لو جہاد مخالف بل لانے کی تیاری

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 2:09 PM IST

مہاراشٹر حکومت لو جہاد بل اسمبلی میں پیش کرے گی
مہاراشٹر حکومت لو جہاد بل اسمبلی میں پیش کرے گی

مہاراشٹر میں بر سر اقتدار حکومت نے ناگپور اسمبلی اجلاس میں لو جہاد بل لانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بل سیشن میں بحث کا موضوع بن سکتا ہے۔ Maha Govt To Introduce Love Jihad Law

ممبئی: مہاراشٹر کا ریاستی اسمبلی کا اجلاس آئندہ 19 دسمبر سے ناگپور میں منعقد ہوگا۔ چونکہ تقریباً تین برس کے بعد ناگپور اجلاس منعقد ہو رہا ہے اس لیے اس اجلاس پر ہر ایک کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔ امکان ہے کہ اس سیشن میں متعدد موضوعات پر زبردست بحث ہوگی جس سے صورت حال ہنگامی ہو سکتی ہے اور ایسے میں لو جہاد بل پر بحث ہونا لازمی ہے ۔ Maha Govt To Introduce Love Jihad Law

کچھ عرصے سے بی جے پی کے کئی ایم ایل اے اور لیڈران نے لو جہاد کے معاملے پر جارحانہ کردار ادا کیا ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں لو جہاد کے کئی واقعات ہوئے ہیں اور شردھا والکر کے قتل کے بعد اس کی ہر سو چرچا ہے جو دہلی میں اپنے لیو اِن ریلشن شپ میں رہ رہی تھی آفتاب جو دہلی میں اس کے لیو اِن پارٹنر تھا۔ یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ شردھا والکر کے قتل کو لو جہاد کی فہرست میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے لو جہاد کے خلاف قانون لانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ Maha Govt To Introduce Love Jihad Law

مہا راشٹر میں اقتدار میں آتے ہی بی جے پی نے سخت قدم اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اینٹی لو جہاد بل پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ اس بل کو لانے کے لئے ایم ایل اے نتیش رانے زیادہ کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے سوال پر جارحانہ موقف اختیار کرنے والی چترا واگھ نے بھی ایسے قانون لانے پر زور دیا ہے ۔اب لوگوں کی نگاہیں آنے والے اسمبلی اجلاس پر ہے جس میں اس بل کو لیکر ادھو گروپ کا کیا نظریہ ہوتا ہے۔Maha Govt To Introduce Love Jihad Law

یہ بھی پڑھیں : MUMBAI MUNICIPAL ELECTIONS بلدیاتی انتخابات سے قبل اودھو ٹھاکرے کی مسلم بااثرشخصیات سے ملاقات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.