لاک ڈاون: ممبئی کے ننھے بچے نے اٹھائی خاندان کی ذمہ داری

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 5:19 PM IST

Lockdown: Mumbai's youngest child takes on family responsibilities

کورونا وبا کے چلتے نافذ کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے ہر کوئی معاشی طور پر بدحال ہے جبکہ ہر غریب اور امیر شخص کی پریشانیوں پر مبنی کہانیاں سامنے آرہی ہیں۔

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں رہنے والے سبحان شیخ نے بھی لاک ڈاون کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ سبحان شیخ کی عمر 14 برس ہے اور یہ انجمن اسلام اسکول میں زیر تعلیم ہے۔ لاک ڈاؤن نے ہر خاص و عام کی معاشی طور پر کمر ٹوڑی ہے جبکہ سبحان اور ان کے ارکان خاندان نے بھی اس دور میں متعدد مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن سبحان نے ہمت نہیں ہاری۔

لاک ڈاون: ممبئی کے ننھے بچے نے اٹھائی خاندان کی ذمہ داری

سبحان نے لاک ڈاؤن کے دوران گلی گلی جاکر چائے فروخت کرنا شروع کیا اور مایوسی سے دور اپنے خاندان کو سہارا دینے کی کوشش کی۔ سبحان کے مطابق ’وہ چائے تھرماں میں بھرکر دوپہر کے وقت بھنڈی بازار علاقے میں نکل پڑتے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’وہ جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے میں ایک بجے رات تک چائے بچنے کا کام کرتے ہیں۔

جب سبحان کی عمر صرف دو برس کی تھی اس وقت ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور خاندان کی ساری ذمہ داری ان کی والدہ کے کندھوں پر آن پڑی تھیں۔سبحان کی دو بہنیں بھی ہیں جبکہ والدہ اسکول بس میں خادمہ کا کام کرکے خاندان کی پرورش کررہی ہیں۔

لاک ڈاون کی وجہ سے آمدنی کا ذریعہ مکمل طور پر بند ہونے کے بعد سبحان نے ہمت نہیں ہاری، چائے بیچنے کا کام شروع کردیا اور اپنے خاندان کی مالی طور پر مدد کی۔ اس ننھے بچے اپنے مضبوط ارادوں کی بدولت کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے محنت کا راستہ چنا اور اپنے خاندان کی کفالت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.