ETV Bharat / state

Bushido Judo Karate: مالیگاؤں کے طلبہ میں مارشل آرٹ کا بڑھتا رجحان

author img

By

Published : Jan 1, 2022, 2:44 PM IST

Updated : Jan 1, 2022, 3:24 PM IST

مارشل آرٹ محض تقریح نہیں بلکہ سیلف ڈیفنس Self-Defense کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے انسان خود کو نفسیاتی اور جسمانی طور پر مضبوط بنا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مالیگاؤں میں درجنوں لڑکیاں اور لڑکے مارشل آرٹ سیکھ رہے ہیں۔

سیلف ڈیفینس میں لڑکیوں کا شوق
سیلف ڈیفینس میں لڑکیوں کا شوق

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی مدر عائشہ اسکول میں بوشیڈو مارشل آرٹ اینڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مارشل آرٹ کی کلاسز جاری ہیں، جہاں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔

سیلف ڈیفینس میں لڑکیوں کا شوق

اس تعلق سے مارشل آرٹ Martial Arts کے ایک کھلاڑی مُسدان اکمل نے بتایا کہ مارشل آرٹ سیلف ڈیفنس کے ساتھ فزیکل فٹنس میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

مسدان نے کہا کہ وہ گذشتہ چار برسوں سے مارشل آرٹ سیکھ رہے ہیں اور اب تک پانچ سے زائد ضلعی و ریاستی مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ خود کی حفاظت اور وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے وہ مارشل آرٹ کی جانب راغب ہوئے۔

سیلف ڈیفینس میں لڑکیوں کا شوق
سیلف ڈیفینس میں لڑکیوں کا شوق

دوران گفتگو بلیک بیلٹ انسٹرکٹر شمشیرا ثمرین نے بتایا کہ بوشیڈو مارشل آرٹ Bushido Judo Karate کے زیر اہتمام جاری اس کراٹے کلاس Martial Arts Classes Malegaon میں روزانہ دو گھنٹے کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کراٹے کے مختلف فن میں سیلف ڈیفنس، جوڈو، باکسنگ، گِرپلِنگ وغیرہ کی تربیت دی جاتی ہے۔

شمشیرا نے کہا کہ 'وہ مارشل آرٹ سیکھ کر خود جسمانی طور پر فٹ اور محفوظ سمجھتی ہیں جبکہ آج بھی معاشرے میں مارشل آرٹ اور دیگر کھیلوں میں خواتین کا حصہ کم ہے۔

اس تعلق سے بوشڈو مارشل آرٹ اینڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر رضوان مرزا نے کہا کہ 'انہوں نے سنہ 2017 میں شہر مالیگاؤں میں کراٹے کلاسیس کی شروعات کی تھی۔

سیلف ڈیفینس میں لڑکیوں کا شوق
سیلف ڈیفینس میں لڑکیوں کا شوق

انہوں نے کہا کہ آج شہر میں منشیات کے سبب مختلف قسم کے جرائم رونما ہورہے ہیں ایسے حالات میں ہم خود کو مارشل آرٹ کے ساتھ محفوظ محسوس کرسکتے ہیں۔

رضوان مرزا کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ہزاروں طلبہ و طالبات کو مارشل آرٹ کی تربیت دی ہے۔ اس علاوہ وہ مختلف پروگرام کے ذریعے مارشل آرٹ کے تعلق سے لوگوں میں بیداری پیدا کررہے ہیں۔

Last Updated : Jan 1, 2022, 3:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.