اردو اسکول کی جگہ غیر قانونی قبضہ

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 8:48 PM IST

Illegal occupation of Urdu school

جامع مسجد ٹرسٹ ممبئی کی ملکیت جو کہ ممبئی کے ناگپاڈہ علاقے میں واقع ہے اب اسے گودام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، یہ الزام آر ٹی آئی کارکن شمشاد احمد نے لگایا ہے۔ شمشاد نے محکمہ بی ایم سی سے ایک آر ٹی آئی کے ذریه یہ معلومات حاصل کی ہیں۔

مشاد کہتے ہیں کہ وہ اسی اسکول سے تلم حاصل کیے ہیں، جسکا نام جہانگیر بومن بھرم مارگ اردو اسکول تھا، اس جگہ پر جب وہ گئے تو یہاں قفل لگا ہوا ہے اور اس اسکول جو پانچ کمروں پر مشتمل تھا اسے ایک گودام کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو
ہم نے بی ایم سے حاصل کیے گئے دستاویزوں کی پڑتال کی اور اس جگہ پر پہنچے جہاں کبھی یہ اسکول تھ۔ بات چیت میں ہمیں پتا چلا کہ اس اسکول کو گودام کے طور پر استعمال کرنے والے علاقے کے کاروباری یوسف شیخ عرف یوسف بنا ہیں۔ ہم نے ان سے بات کی جس پر انہوں نے بتایا اسکول طویل مدت سے بند ہے۔ اس جگہ کو ان کے بزنس پارٹنر نے مرمت کے لیے مہاڈا سے اجزات حاصل کی تھی۔ لیکن مرمت کرنے کے بعد مہاڈا نے انھیں اسکے پیسے نہیں دے۔ بنا نے ایک کاروباری سمجھوتے کے تحت یہ جگہ اپنے دوست فرید سے حاصل کی ہے۔ انہونے اس جگہ کو ٹرانفسر کرنے کے لیے جامع مسجد کے ٹرسٹیوں سے بات کی لیکن بات نہیں بن سکی۔ اسلئے تب سے وہ اس جگہ پر قابض ہیں'۔
Illegal occupation of Urdu school
اردو اسکول کی جگہ غیر قانونی قبضہ
چونکہ یہ ملکیت جامع مسجد ٹرسٹ ممبئی کی ہے اس لیے ہم نے جامع مسجد کے چیرمین شعیب خطیب سے بات کی شعیب خطیب نے کہاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جب محکمہ بی ایم سی نے اسکول بند کیا تو یہ ملکیت جامع مجید کے سپرد کرنی چاہیے۔ لیکن محکمہ بی ایم سی نے ایسا نہیں کیا جسکی وجہ سے اس پر کوئی دوسرا قابض ہو گیا۔ حالانکہ گزشتہ کئی برسوں سے محکمہ بی ایم سے نے اسکا کرایہ تک ادا نہیں کیا جو لاکھوں میں ہے۔ شعیب خطیب نے کہاکہ بی ایم نے حال ہی میں ایک خط لکھکر اس جگہ پر دوسرا اردو اسکول کھولنے کی اجازت مانگی جس پر جامع مسجد نے جواب دیا کہ پہلے اسکول کی اس جگہ کو اسکول بند ہونے کے بعد محکمہ بی ایم سی انہیں ہینڈ اور کرے۔ پھر جامع مسجد اس پر غور کرے گی'۔
Illegal occupation of Urdu school
اردو اسکول کی جگہ غیر قانونی قبضہ


ممبئی میں جامع مسجد ٹرسٹ کی نہ جانے کتنی ایسی ملکیت ہے جس پر غیر قزنونی قبضے ہیں جسے اس وقت مخیر حضرات نے جامع مسجد کے لیے وقف کی تھی۔ جس پر دور حاضر میں غیر قانونی طریقے پر لوگ قابض ہو چکے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.