ETV Bharat / state

Historical Mosque At Dulatabad دولت آباد کے عقب میں واقع  تاریخی کنویں والی مسجد فن تعمیر کا شاہکار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 8:05 PM IST

دولت آباد کے عقب میں واقع  تاریخی کنویں والی مسجد فن تعمیر کا شاہکار
دولت آباد کے عقب میں واقع  تاریخی کنویں والی مسجد فن تعمیر کا شاہکار

دولت آباد میں ایک سات سو سال قدیم مسجد واقع ہے جو تاریخ کی اہمیت کا حامل ہے۔ اس مسجد کو کنویں والی مسجد کہا جاتا ہے، مسجد میں مغربی سمت میں تین کمانیں ہیں۔ تاریخی مسجد ان دنوں انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

دولت آباد کے عقب میں واقع تاریخی کنویں والی مسجد فن تعمیر کا شاہکار

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کا دولت آباد جو کسی زمانے میں ہندوستان کا دارالحکومت رہا، محمد بن تغلق نے یرہویں صدی میںاس مقام کو اپنا پایہ تخت بنایا تھا اس دور میں دولت آباد میں کئی تعمیرات ہوئیں ، دولت آباد قلعے کے بالکل پیچھے مغرب کی سمت میں تین کلو میٹر کے فاصلے پر فتح آباد علاقے میں ایک کنواں نظر آتا ہے۔قریب جانے پر اندازہ ہوتا ہے کہ کنویں میں مسجد ہے ، جی ہاں یہ سات سو سال قدیم مسجد ہے۔

اس مسجد کو کنویں والی مسجد کہا جاتا ہے ، مسجد میں مغربی سمت میں تین کمانیں ہیں۔شمال اور جنوب میں بھی ایسی ہی کمانیں بنیں ہوئیں ہیں۔فن تعمیر کا یہ شاہکار ہے۔مسجد میں جانے کے لیے باضابطہ تیس سے زائد سیڑھیاں ہیں جو بڑے سلیقے سے بنائی گئیں ہیں۔دلکش محرابیں اور کمانیں مسجد کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں۔ فی الحال یہ مسجد ویران ہے کبھی کبھار بھولے بھٹکے لوگ اس مسجد کو دیکھنے ضرور پہنچ جاتے ہیں۔

تاریخی آثار سے دلچسپی رکھنے والے اور کئی تاریخی آثار کی بازیافت کرنے والے ہسٹری اکیڈمی کے صدر خالد احمد کا دعوی ہے کہ سن 1995 میں انھوں نے اس مسجد کو بازیافت کیا تھا۔مقامی اخبارات میں اس کی خبر بھی شائع ہوئی تھیں۔ اس کے بعد سے ہی کنویں والی مسجد کو دیکھنے سیاح وہاں پہنچتے ہیں۔ خالد احمد کا کہنا ہیکہ محمد بن تغلق کے دور میں تعمیر یہ مسجد جاسوسی اور خفیہ خدمات کے لیے استعمال ہوتی تھی۔اس میں ایک چور دروازہ بھی تھا جیسے اب بند کردیا گیا ہے ، مورخین کے مطابق اس دروازے سے قلعے تک رسائی ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Leather industry in Dharavi اب چمڑے کے لیے دھاراوی نہیں بلکہ بہار جانا جائے گا

دولت آباد قلعے کے بالکل عقب میں واقع یہ کنویں والی مسجد سابق انسپکٹر مسعود خان کی ملکیت میں شامل ہے۔ان کے رشتہ دار اس مسجد کی نگہداشت کرتے ہیں۔مسعود خان کے رشتہ داروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔مسجد کے اندرونی حصے کی مرمت کروائی گئی ہے لیکن محکمہ آثار قدیمہ یا وقف بورڈ کے حکام کی اس تاریخی آثار کی جانب کوئی توجہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.