ETV Bharat / state

مالیگاؤں: تعمیراتی شعبہ سے جڑے تمام کاموں کو شروع کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 31, 2020, 8:24 PM IST

'تعمیراتی شعبہ سے جڑے تمام کاموں کو جاری کرنے کی اجازت دی جائے'
'تعمیراتی شعبہ سے جڑے تمام کاموں کو جاری کرنے کی اجازت دی جائے'

مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تہاڑی مزدور، گونڈی فنکار، مستری، پلمبر، الیکٹریشین، پینٹر، ٹریکٹر، ٹرالی والے، ریتی، کھڑی، سیمنٹ، اینٹ چونا، ٹائل، فرشی والے مزدور، دکاندار وغیرہ معاشی بحران سے دوچار ہوئے ہیں.

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے وزیر محصول بالا صاحب تھورات اور کامگار منتری دلیپ ولسے پاٹل سے مطالبہ کیا ہے کہ 'تعمیراتی شعبہ سے جڑے تمام کاموں کو بھی شروع کرنے کی اجازت دی جائے.'

'تعمیراتی شعبہ سے جڑے تمام کاموں کو جاری کرنے کی اجازت دی جائے'
'تعمیراتی شعبہ سے جڑے تمام کاموں کو جاری کرنے کی اجازت دی جائے'

مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تہاڑی مزدور، گونڈی فنکار، مستری، پلمبر، الیکٹریشین، پینٹر، ٹریکٹر، ٹرالی والے، ریتی، کھڑی، سیمنٹ، اینٹ چونا، ٹائل، فرشی والے مزدور، دکاندار وغیرہ معاشی بحران سے دوچار ہوئے ہیں.

مالیگاؤں میں 24 مارچ سے لگے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے اور کاروبار شروع کرنے کیا اجازت دی گئی ہے۔ جس طرح لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں اور دیگری کاروبار سے منسلک افراد پریشان تھے بالکل اسی طرح تعمیراتی شعبہ سے منسلک تمام افراد جن میں گونڈی، مستری، پلمبر، الیکٹریشین، پینٹر ،ٹریکٹر، ٹرالی والے، ریتی، کھڑی، سیمنیٹ، اینٹ چونا، ٹائل، فرشی والے مزدور، دکاندار، انجینئرز، آرکیٹیکچر وغیرہ سبھی معاشی پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں۔

مزدوروں کو بھکمری کی مصیبت جھیلنی پڑ رہی ہے ایسے میں حکومت نے لاک ڈاؤن کی پاسداری کرتے ہوئے دیگر کاروبار کو جاری کیا ہے بالکل اسی طرح باندھ کام سے جڑے تمام کاموں کو جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس طرح کا مطالبہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے وزیر محصول بالا صاحب تھورات ،کامگار منتری دلیپ ولسے پاٹل کو سے کیا ہے، جس کی ایک کاپی ضلع کلکٹر ،پرانت آفیسر اور ایڈیشنل ایس پی مالیگاؤں کو بھی دے کر یہی مطالبہ کیا گیا ہے۔

آصف شیخ نے میمورنڈم روانہ کرتے ہوئے ریاستی وزراء سے کہا کہ 'باندھ کام سے جڑے مزدوروں میں گونڈی، مستری، پلمبر، الیکٹریشین، پینٹر ،ٹریکٹر، ٹرالی والے، ریتی ، کھڑی، سیمنیٹ، اینٹ چونا، ٹائل، فرشی لانے لے جانے والے مزدور، دکاندار اور مکانات و دیگر املاک کی تعمیر کرنے والے ہاتھ مزدوروں کو ریاستی حکومت ضلعی انتظامیہ کے توسط سے کام کاج شروع کرنے کی اجازت دیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.