ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں مزید پانچ کورونا مریضوں کی موت

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 10:16 AM IST

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن سے مزید پانچ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,298 ہو گئی ہے۔Maharashtra Corona Update

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کی رفتار سست پڑ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 881 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور پانچ مریضوں کی موت ہو گئی۔Maharashtra Corona Update

محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر 8112857 اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,298 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 963 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 79,59,133 ہوگئی۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.08 فیصد اور شرح اموات1.82 فیصد ہے۔ ریاست میں اس وقت 5426 ایکٹیو کیسز ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک کووڈ-19 کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے مسلسل جانچ جاری ہے، اسی عمل کو دہراتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹے میں کل 355231 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد اب تک کل 89.02 کروڑکووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) سے مزید 19 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 528216 ہو گئی ہے اور کورونا ایکٹیو کیسز کم ہو کر 45749 رہ گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 215.67 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 598 کم ہو کر 45749 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Coronavirus مہاراشٹر میں کورونا کیسز میں کمی



یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.