ETV Bharat / state

FIR Lodge Against Nawab Malik Son نواب ملک کے بیٹے فراز ملک اوران کی فرانسیسی نژاد اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 8:15 PM IST

نواب ملک کے بیٹے فراز ملک اوران کی فرانسیسی نژاد اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج
نواب ملک کے بیٹے فراز ملک اوران کی فرانسیسی نژاد اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج

مہاراشٹر کے مشہور سیاسی رہنما نواب ملک کے بیٹے فراز ملک کے خلاف ممبئی پولیس نے جلعسازی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ دھوکہ دہی کا معاملہ درج ہونے کے بعد فارز ملک کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔ممبئی پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہیں

نواب ملک کے بیٹے فراز ملک اوران کی فرانسیسی نژاد اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی: ممبئی مہاوکاس اگھاڑی کے سابق وزیر اقلیتی امور نواب ملک کے فرزند فراز ملک اور فرانسیسی نژاد ہیمالین پر دھوکہ دہی سمیت جعلسازی اور فرضی طریقے سے سرکاری دستاویزات تیارکرنے کا معاملہ ممبئی کے کرلا پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے۔

فراز ملک نے اپنی دوسری اہلیہ فرانسیسی شہری ہیمالین کا پاسپورٹ تیار کر کے ویزا کیلئے درخواست دی تھی۔اسی دوران پولیس محکمہ کے ایس بی 2 نے اس کے دستاویزات کی جانچ کی تو پایا کہ اس میں فرضی دستاویزات تیار کئے گئے ہیں اس کے بعد پولیس نے فراز ملک ہیمالین کے خلاف سی آر نمبر 16/23 دفعات 420,471,34 اور فارین پاسپورٹ ایکٹ 14 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اس معاملہ میں فراز کی گرفتاری یقینی ہے۔

فراز کو گوا والا کمپاؤنڈ کی ملکیت کے معاملے میں باز پرس کیلئے ای ڈی نے سمن جاری کیا ہے لیکن اس معاملہ میں بھی وہ فرار بتایا جارہا ہے۔ اب ممبئی پولیس بھی فراز کی تلاش میں سر گرم ہوگئی ہے۔ ممبئی پولیس نے جو معاملہ درج کیا ہے۔

اس کے مطابق یہ فرانسی نژاد سے فراز نے نکاح کیا۔ پھر نکاح نامہ اور دیگر دستاویزات تیار کرکے اس کے پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق درخواست داخل کی تھی۔ اسی دوران پولیس کو یہ معلوم ہوا کہ یہ دستاویزات فرضی ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے اس کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔ اس کی تصدیق مقامی ڈی سی پی منوج پاٹل نے کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:Imtiaz Jalil Reacted To Molestation Of Woman اے سی پی کو معطل نہیں کیا گیا تو جمعہ کو شہر بند منایا جائے گا، سید امتیاز جلیل

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اس معاملے میں مزید تفتیش کر رہی ہے دونوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ فراز نے مزید کتنے فرضی دستاویزات تیار کئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.