ETV Bharat / state

مہاراشٹر، ہریانہ اسمبلی انتخابات ایگزٹ پولز: بی جے پی کو واضح اکثریت

author img

By

Published : Oct 21, 2019, 11:31 PM IST

مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) دو تہائی سے زیادہ اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں لوٹتی نظرآرہی ہےڈ

مہاراشٹر، ہریانہ اسمبلی انتخابات ایگزٹ پولز

ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی پولنگ ختم ہوتے ہی ایگزٹ پولز جاری ہونے لگے ہیں جس میں بی جے پی کو واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار کی جانب بڑھتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے لیکن یہ تصویر 24 اکتوبر کو نتائج کے بعد ہی صاف ہوگی کہ ان ایگزٹ پولز میں کتنی سچائی ہےْ

ان دونوں ریاستوں میں ووٹنگ کے اختتام کے بعد مختلف ٹیلی ویژن چینلز کے انتخابی تجزیاتی ایجنسیوں کے ایگزٹ پولز کے مطابق مہاراشٹر میں بی جے پی شیوسینا اتحاد کو زبردست اکثریت سے جیت کے امکانات کاا ظہار کیا گیا ہے تو دوسری جانب ہریانہ میں بی جے پی تنہا جیت حاصل کرنے جارہی ہے، دونوں ریاستوں میں کانگریس اور اس کی معاون پارٹیوں کو پچھڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پریس ریسرچ کی جانب سے مہاراشٹر کی 288 حلقوں میں سے 100 اسمبلی حلقوں میں کل ایک لاکھ 25 ہزار ووٹرز کی رائے لی گئی ہے جبکہ ہریانہ کے 90 میں سے 30 اسمبلی حلقوں کے کل 37 ہزار 500 ووٹرز کی رائے لی گئی۔

ایک اندازے کے مطابق مہاراشٹر میں این ڈی اے کو 195 سے 215 جبکہ کانگریس کو 60 سے 80 اور دیگر پارٹیوں کو 9 سے 18 سیٹوں پر فتح کا امکان ہے۔

اسی طرح ہریانہ میں بی جے پی کو 65 سے 75، کانگریس کو 15 سے 25 اور دیگر پارٹیوں کو 10 سے 15 سیٹیں ملنے کے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مہاراشٹر کی 288 سیٹوں میں سی این این نیوز 18 نے این ڈی اے کو سب سے زیادہ 243 سیٹیں دی ہیں، اسی چینل نے کانگریس کی قیادت والی ترقی پسنداتحاد (یو پی اے) کو 41 اور دیگر کو 4 سیٹیں ملنےکے امکانات کا اظہار کیا ہے۔
جبکہ ٹائمس ناؤ نے این ڈی اے کو 230، یو پی اے کو 48 اور دیگر کو 10 سیٹیں دی ہیں۔

ریپلک ٹی وی نے اپنے ایگزٹ پول میں این ڈی کو 223، یو پی اے کو 54 اور دیگر کو 11 سیٹیں دی ہیں تو دوسری جانب اے بی پی نیوز نے این ڈی اے کو 204، یو پی اے کو 69 اور دیگر کو 15 سیٹیں دی ہیں نیز انڈیا ٹوڈے نے این ڈی اے کو 166 سے 194، یو پی اے کو 70 سے 90 اور دیگر کو 22 سے 34 سیٹیں دی ہیں۔

ہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں میں سے انڈیا ٹی وی نے بی جے پی کو 73، کانگریس کو 10 اور دیگر کو 7 سیٹیں دی ہیں جبکہ سی این این نیوز 18 نے بی جے پی کو 75، کانگریس کو 10 اور دیگر کو 5 سیٹیں دی ہیں۔

اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول میں نے بی جے پی کا 72، کانگریس کو 8 اور دیگر کو 10 سیٹون پر جیت کا پرچم لہرایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ٹائمز ناؤ نے ہریانہ میں بی جے پی کو 71، کانگریس کو 11 اور دیگر کو 8 سیٹیں دی ہیں۔

ریپبلک ٹی وی نے بی جے پی کو 52 سے 63، کانگریس کو 15 سے 19 اور دیگر کو 12 سے 19 سیٹیں دینے کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔

مہارشٹر میں بی جے پی شیوسینا اتحاد ہے جبکہ ہریانہ میں بی جے پی تنہا اپنی حکومت چلارہی ہے۔

Intro:مالیگاوں اسمبلی حلقہ نمبر 114،مسلم اکثریتی علاقوں میں پولنگ کا اختتام پر امن رہا. شہر میں کل 34 مقامات پولنگ سینٹر پر 280 ای وی ایم اور وی وی پیڈ استعمال کی گئی

شام چھ بجے تک 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی.

پولنگ سینٹرز سرکاری اسکولوں اور اقلیتی اداروں کے زیر انصرام جاری اسکولوں میں بنائے گئے تھے

اردو پرائمری اسکول نمبر 72/26 (عائشہ نگر)
پرائمری اسکول نمبر 78 (سروے نمبر 60)
پرائمری اسکول نمبر 27/31 (ہنگلاج نگر)
میونسپل ہائی اسکول (جونا آگرہ روڈ)
پرائمری اسکول 19/62/80،(پانی کی ٹانکی)
پرائمری اسکول نمبر 58 (میاں جی سایزنگ)
پرائمری اسکول نمبر 1 (صابر ستار ٹاون ہال)
پرائمری اسکول نمبر 47 (منشی ٹاؤن ہال)
پرائمری اسکول نمبر 33
کھنڈیل والا اسکول
پرائمری اسکول 18/27 (چونا بھٹی)
پرائمری اسکول نمبر 20/63 (شیوالی ٹاؤن ہال)
پرائمری اسکول نمبر 16
ناندیڑی ہائی اسکول پربھاگ4
پرائمری اسکول نمبر 14 (بجرنگ واڑی)
پرائمری اسکول نمبر 7

پرائیویٹ اور اقلیتی اسکولیں
تاج ملک اردو اسکول
پیرا دایز اسکول
نشاط اسکول
شیخ عثمان اسکول
اے ٹی ٹی اسکول
جے اے ٹی اسکول
مالیگاوں اسکول
مالیگاوں گرلس اسکول
ایس ایم خلیل اسکول
جامعتہ الہدی اسکول
مولانا آزاد گرلس
شاہین اکیڈمی
ارم پرائمری اسکول
آئی ڈی بی کیمپس
سٹیزن ایجوکیشن کیمپس
کاکانی اسکول قلعہ
جمہور اسکول
تہذیب اسکول


Body:....


Conclusion:....
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.