ETV Bharat / state

Tushar Gandhi on NCERT Textbooks گاندھی جی کے قتل کے داغ کو دھونے کی کوشش کی جارہی ہے: تشار گاندھی

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 5:57 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے کہاکہ این سی آر ٹی سے گاندھی جی کے قتل کے بارے میں موجود مواد کو ہٹانا کوئی تعجب کی بات نہیں۔ گاندھی جی کے قتل کی چھیٹین جن لوگوں کے دامن پر ہیں وہ گذشتہ 75 برسوں سے اسے دھونے کی کوشش کررہے ہیں۔ Tushar Gandhi on NCERT textbooks

exclusive-interview-with-tushar-gandhi-on-ncert-textbooks
جن کے دامن پر گاندھی جی کے قتل کے داغ ہیں، انہیں دھولنے کی کوشش، تشار گاندھی

ویڈیو

ممبئی: این سی ای آر ٹی نے گاندھی جی کے قتل کے بارے میں موجود مواد کو بڑی ہی خاموشی سے ہٹا دیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اس سلسلے میں جب گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی سے بات کی اور ان کا ردعمل جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہاکہ انہیں انکی منشاء پر کوئی تعجب نہیں ہوتا، اب چونکہ وہ بر سر اقتدار ہیں تو اسی بات کا انہیں گھمنڈ ہے، لیکن یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ جموریت ہے۔'
گاندھی جی کے پڑ پوتے تشار گاندھی نے کہاکہ گوڈسے پر لگا داغ تو کبھی دھل ہی نہیں سکتا، لیکن اسکے چھیٹے جن لوگوں کے دامن پر لگے ہیں وہ گذشتہ 75 برسوں سے اسے دھونے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ آسان نہیں ہے، حقیقت کیا ہے اس بارے میں عوام کو سب کچھ پتہ ہے اسے جھٹلانا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے اشارے پر یہ حکومت سب کچھ کر رہی ہے۔ انہیں جو صحیح لگتا ہے جو پسند آئیگا، ویسا گاندھی وہ ملک کی عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بیداری مہم کے ذریعے تعلیمی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا، اس میں سیاست نہیں چلنے چاہیے، ان لوگوں نے ہر معاملے میں دخل دی، ہر جگہ سیاست ہورہی ہے۔ ہمیں سچ کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ انہیں انہیں ان کی حد پتہ چلے۔ انہوں نے کہا کہ گوڈسے کے دامن پر لگا قتل کا داغ اسے دھونا نہ ممکن ہے، لیکن اسکے چھیٹے جہاں جہاں ہیں اسے دھلنے کے لیے 75 برس سے کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے ملک کی عوام سے کہا کہ حقیقت کو جانیں اور گمراہیوں سے بچیں۔ حقیقت کو سامنے لانے کے لیے بیداری مہم ضروری ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.