ETV Bharat / state

ED Summons Sanjay Raut: سنجے راؤت کو ای ڈی کا سمن

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 2:12 PM IST

Updated : Jun 27, 2022, 2:33 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو پوچھ گچھ کے لیے کل یعنی منگل کو طلب کیا ہے۔ یہ کیس منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے متعلق ہے۔ ED summons Shiv Sena MP Sanjay Raut

سنجے راوت
سنجے راوت

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ممبئی کی کچی آبادی کی دوبارہ ترقی سے منسلک زمین اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں پوچھ گچھ کے لیے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو طلب کیا ہے، معاملہ ایسے وقت میں آیا ہے جب شیوسینا کو مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے اور تقریباً 40 اراکین اسمبلی کی بغاوت کی وجہ سے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ED summons Shiv Sena MP Sanjay Raut on Tuesday

مزید پڑھیں:Maharashtra Political Crisis:باغی اراکین اسمبلی نے مہا وکاس اگھاڑی حکومت سے حمایت واپس لی

راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت کو 28 جون بروز منگل کو جنوبی ممبئی میں واقع ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA) کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس سے قبل ای ڈی نے اپریل میں اس تحقیقات کے حصے کے طور پر راؤت کی بیوی ورشا راؤت اور ان کے دو ساتھیوں کے 11.15 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کو عارضی طور پر ضبط کیا تھا۔

Last Updated :Jun 27, 2022, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.