ETV Bharat / state

World Traitors Day سنجے راوت نے 20 جون کو عالمی یوم غدار کے طور پر منانے کی درخواست کی

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 1:04 PM IST

سنجے راوت
سنجے راوت

بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات سے قبل شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راوت نے اقوام متحدہ سے 20 جون کو 'عالمی یوم غدار' کے طور پر منانے کی درخواست کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کو ایک خط لکھتے ہوئے راؤت نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس نے شیوسینا (یو بی ٹی) چھوڑنے والے 40 اراکین اسمبلی کو اُکسایا تھا۔Sanjay Raut letter to united nations

ممبئی: آج مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی خاص طور پر شیو سینا اپنے اراکین اسمبلی کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی سالگرہ منا رہی ہے۔ ایم وی اے نے آج کے دن کو غدار دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سلسلے میں شیو سینا (یو بی ٹی) کے راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے راوت نے اقوام متحدہ (یو این) کو ایک خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے اقوام متحدہ سے 20 جون کو عالمی یوم غدار کے طور پر منانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو مخاطب کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ 20 جون کو عالمی یوم غدار قرار دیا جائے۔

انہوں نے لکھا کہ سر میں شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) نام کی پارٹی کی نمائندگی کرتا ہوں۔ میں بھارت میں ایوان بالا (راجیہ سبھا) سے رکن پارلیمان ہوں۔ میری پارٹی شیو سینا (یو بی ٹی) مہاراشٹر سے آتی ہے۔ مہاراشٹر مغربی ہندوستان کی ایک بڑی ریاست ہے۔ انہوں نے لکھا کہ شیوسینا کی شروعات 1966 میں بالا صاحب ٹھاکرے نے کی تھی۔ میری پارٹی کی قیادت اب ادھو ٹھاکرے کر رہے ہیں اور وہ 28 نومبر 2019 سے 29 جون 2022 تک مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ رہے۔

انہوں نے لکھا کہ 20 جون کو ہمارے شیو سینا کے 40 ایم ایل اے کے ایک بڑے گروپ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اکسائے جانے کے بعد ہمیں چھوڑ دیا۔ انہوں نے اپنے خط میں الزام لگایا کہ ان میں سے ہر ایک نے اس کے لیے 50 کروڑ روپے لیے ہیں۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے بھی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے اپنے خط میں بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے شیو سینا کو توڑنے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی مہواکاس اگھاڑی حکومت گرے۔

مزید پڑھیں:۔ Maharashtra Political Crisis: باغی ارکان اسمبلی کو ممبئی لوٹنا ہی ہوگا، راؤت

راوت نے الزام لگایا کہ 40 ایم ایل اے نے شیو سینا کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی قیادت ایک ممتاز ایم ایل اے ایکناتھ شندے کر رہے ہیں (جو اب مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ہیں)۔ واقعات کی ترتیب کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے سنجے راوت نے اپنے خط میں لکھا کہ ایم وی اے حکومت کی حمایت کرنے والے مزید 10 آزاد ایم ایل اے بھی ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا کو توڑنے کا عمل 20 جون کو شروع ہوا تھا۔ اسی دن ایکناتھ شندے اور دیگر ممبئی سے پڑوسی ریاست گجرات کے لیے روانہ ہوئے۔ انہوں نے ادھو ٹھاکرے کو چھوڑ دیا۔ ادھو اس وقت بیمار تھے۔

راوت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے خط میں بتایا کہ ان کی 12 اور 19 نومبر 2021 کو دو بڑی سرجری ہوئی تھیں۔ شیوسینا چھوڑنے والے ایم ایل اے نے ان کی بیماری کا فائدہ اٹھایا۔ اس لیے میری آپ سے اپیل ہے کہ 20 جون کو عالمی یوم غدار کے طور پر منایا جائے، جیسا کہ 21 جون کو عالمی یوم یوگا کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے صدر پر زور دیا کہ ایسا اس لیے کرنا ہوگا کہ دنیا غداروں کو یاد رکھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.